دینی نصاب

by Other Authors

Page 2 of 377

دینی نصاب — Page 2

کریں گے۔خطباء بہت ہوں گے آمر بالمعروف کم ہوں گے۔شراب پی جائے گی۔مرد عورتوں کی شکل بنائیں گے۔عورتیں مرد کی ہم شکل بنیں گی۔بے گناہ قتل ہوں گے۔(از اقتراب الساعۃ صفحہ ۳۸ طبع في مطبعہ مفید عام الکائنہ فی آگرہ بادارة المنشی محمداحمد خاں ۱۳۰۱ھ ) ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں اُمت کے اس ادبار اور تنزل کی بڑی واضح پیشگوئیاں فرمائی تھیں وہاں آپ نے اُمت کو یہ خوشخبری بھی دی تھی کہ اس تنزیل اور ادبار کے بعد پھر میری امت پر بہار کا زمانہ آئے گا اور یہ امت اپنی کھوئی ہوئی ابتدائی شان وشوکت دوبارہ حاصل کرے گی اور آخری زمانہ میں جبکہ مندرجہ بالا پیشنگوئیوں کے مطابق حالات وقوع پذیر ہوں گے تو ایک عظیم وجود خدا تعالیٰ کی طرف سے امت میں کھڑا کیا جائے گا۔جس کو آپ نے مہدی اور مسیح کے نام سے یاد فرمایا۔چنانچہ آپ مالی ما پیام فرماتے ہیں : كَيْفَ تَهْلِكُ أُمَّةٌ أَنَا أَوَّلُهَا وَعِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ أُخِرُهَا۔(کنز العمال جلد ۷ صفحه ۲۰۳ حدیث نمبر ۲۱۲۴) کہ میری اُمت کبھی تباہ و برباد نہیں ہوسکتی جس کے اوّل میں خُدا نے مجھے بھیجا اور جس کی حفاظت اور حمایت کے لئے آخر میں مسیح موعود آئے گا۔آنحضور کے اس فرمان سے یہ بھی واضح ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود کا آنا ایسے زمانہ میں مقدر تھا۔جو امت محمدیہ کے لئے انتہائی خطرات کا زمانہ تھا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی انداری پیشگوئی کے مطابق ہم دیکھتے ہیں کہ تمام علامات ظاہر ہو چکی ہیں جن کی اس عظیم وجود کے زمانہ میں ظاہر ہونے کے متعلق آپ نے خبر دی تھی۔پس ضروری تھا کہ ایسے حالات میں اللہ تعالیٰ اس مسیح اور مہدی کو بھی ظاہر فرماتا جس کے ظہور کی خبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آج سے ایک سوسال سے کچھ زائد عرصہ قبل بانی سلسلہ احمدیہ حضرت 2