دینی نصاب

by Other Authors

Page 89 of 377

دینی نصاب — Page 89

اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو پہلے کہا کہ غض بصر سے کام لو۔کیوں؟ اس لئے کہ ڈلِگ از کی لَهُمْ کیونکہ یہ بات پاکیزگی کے لئے ضروری ہے۔اگر پاکیزگی نہیں تو خدا نہیں ملتا۔پس عورتوں کے پردہ سے پہلے مردوں کو کہہ دیا کہ ہر ایسی چیز سے بچو جس سے تمہارے جذبات بھڑک سکتے ہوں۔عورتوں کو کھلی آنکھوں سے دیکھنا، ان میں مکس آپ (Mix up ) ہونا، گندی فلمیں دیکھنا، نامحرموں سے فیس بک (Facebook) پر یا کسی اور ذریعہ سے پیٹ (Chat) وغیرہ کرنا، یہ چیزیں پاکیز نہیں رہتیں۔پس یہ پابندیاں صرف عورت کے لئے نہیں بلکہ مرد کے لئے بھی ہیں۔مردوں کو اپنی نظریں عورتوں کو دیکھ کر نیچے کرنے کا حکم دے کر عورت کی عزت قائم کی گئی ہے۔پس اسلام کا ہر حکم حکمت سے پُر ہے اور برائیوں کے امکانات کو دُور کرتا ہے۔۔۔اسلام کی تعلیم پر اعتراض کرنے والے کہتے ہیں کہ عورت کو حجاب اوڑھا کر، پردہ کا کہ کر اس کے حقوق سلب کئے گئے ہیں اور اس سے کچے ذہن کی لڑکیاں جو ہیں بعض دفعہ متاثر ہو جاتی ہیں۔اسلام پردہ سے مراد جیل میں ڈالنا نہیں لیتا۔گھر کی چاردیواری میں عورت کو بند کرنا اس سے مراد نہیں ہے۔ہاں حیا کو قائم کرنا ہے۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہمارے مرد بھی اور ہماری عورتیں بھی حیا کے اعلیٰ معیاروں کو قائم کرنے والے ہوں اور اسلامی احکامات کی ہر طرح ہم سب پابندی کرنے والے ہوں۔(خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2017ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن) 89