دینی نصاب

by Other Authors

Page 330 of 377

دینی نصاب — Page 330

پابند احکام اسلام اور تقویٰ اور طہارت کے امور میں کوشش کرنے والا ہو اور مسلمان خدا کو ایک جاننے والا اور اس کے رسول پر سچا ایمان لانے والا ہو اور نیز حقوق عباد 66 غصب کرنے والا نہ ہو (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۲۴) ان شرائط مندرجہ میں ایک شرط یہ ہے کہ وہ ۱۰ / ۱ سے ۱/۳ تک اپنی آمدنی اور جائیداد سے احمدیت کے لئے ادا کرے۔جسے چندہ وصیت کہتے ہیں۔اور چندہ ادا کرنے والے مرد کو موصی اور عورت کو موصیہ کہا جاتا ہے جو شخص یہ چندہ ادا کرے اس پر چندہ عام لازم نہیں۔چنده جلسه سالانه حضرت مسیح موعود نے ۱۸۹۱ء میں خدا تعالیٰ سے اذن پا کر جلسہ سالانہ کی بنیاد رکھی۔اب یہ جلسہ سالانہ تقریباً ۷ سے زائد ممالک میں ہر سال منعقد ہوتا ہے۔اس کے لئے چندہ کی اپیل خود حضرت مسیح موعود نے فرمائی۔جواب تک جاری ہے۔جس کی شرح پورے سال میں صرف ایک ماہ کی آمد کا دسواں ادا کرنا ہے۔چنده تحریک جدید ۱۹۳۴ ء میں اس کی بنیاد سید نا حضرت مصلح موعود خلیفتہ المسیح الثانی نے رکھی تھی اس کے ذریعہ تمام دنیا میں اللہ اور اس کے رسول کے نام کو بلند کرنا مقصود ہے۔آج جماعت احمدیہ اسی مبارک تحریک کے تحت 209 ملکوں میں پھیل چکی ہے۔ہر احمدی کا اس تحریک میں چندہ ادا کرنا ضروری ہے جو کم سے کم ۲۴ روپے سالانہ ہے۔معیاری چندہ کے لئے تنخواہ کا پانچواں حصہ سال میں ادا کرنا ہوتا ہے۔چندہ دہندگان کے اعتبار سے اس تحریک کو چار دفاتر میں تقسیم کیا گیا ہے۔دفتر چہارم کا آغاز حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۱۹۸۵ء میں فرمایا اس میں خصوصی چندہ دینے والوں کو معاونین خصوصی کہا جاتا ہے۔جو درج ذیل ہے :۔معاونین خصوصی صف اول / ۱۰۰۰ روپے۔معاونین خصوصی صف دوم - ۵۰۰ روپے۔/ 330