دینی نصاب — Page 307
غیر ضروری اخراجات اور قرضوں سے بچنے اور کفایت شعاری سے کام لینے کی تحریک الفضل انٹر نیشنل 6 تا 12 جولائی 2007ء) اپنے پاک ہونے اور قرآن کریم پر عمل کرنے کی طرف مستقل تو جہ دیں۔اس پیغام کو ہر شخص تک پہنچانے کے لئے ایک خاص جوش دکھا ئیں تا کہ کسی کے پاس یہ عذر نہ رہے کہ ہم تک تو یہ پیغام نہیں پہنچا۔(خطبہ جمعہ 1 فروری 2008ء، الفضل انٹر نیشنل 22 رفروری 2008ء) ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے کہ اپنی نمازوں کو وقت پر ادا کر ہے۔(خطبہ جمعہ 15 فروری 2008ء،الفضل انٹر نیشنل 7 / مارچ2008ء) دشمن قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہا ہے اس کی اس مذموم کوشش کے نتیجہ میں ہم احمدی یہ عہد کریں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کروڑوں اربوں دفعہ درود بھیجیں اور بھیجتے چلے جائیں۔(خطبہ جمعہ 28 فروری 2008ء ، الفضل انٹر نیشنل 18 اپریل 2008ء) انٹرنیشنل د دنیا کے ہر خطے میں ، ہر شہر میں مسجدوں کی تعمیر کریں۔(خطبہ جمعہ 25 اپریل 2008ء، الفضل انٹرنیشنل 16 مئی 2008ء) واقفین نو بچے ، خاص طور پر بچیاں زبانیں سیکھنے کی طرف توجہ کریں۔(خطبہ جمعہ 1 راگست 2008ء، الفضل انٹر نیشنل 22 /اگست 2008ء) رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ کی دعا ہمیشہ ہر احمدی کا روزمرہ کا معمول ہونا چاہئے۔(خطبہ جمعہ 21 نومبر 2008ء ،الفضل انٹرنیشنل 12 دسمبر 2008ء) اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَاسَ إِشْفِ وَأَنْتَ الشَّافِي - لَا شِفَاءَ إِلَّا شفَاءُ كَ- اِشْفِنِي شِفَاءٌ كَامِلًا لَا يُغَادِرُ سَقَمًا کی دعا ہر ایک کو کرنی چاہئے۔( خطبہ جمعہ 19 دسمبر 2008ء، الفضل انٹر نیشنل 9 جنوری 2009ء) فلسطینی جو اسرائیل کے ظلم کی بڑی خطرناک چکی میں پس رہے ہیں ان کے لئے دعا 307