دینی نصاب

by Other Authors

Page 300 of 377

دینی نصاب — Page 300

میں تیرے ساتھ اور تیرے پیاروں کے ساتھ ہوں “ إِنِّي مَعَكَ يَا مَسْرُورُ (تذکرہ صفحہ 630 ایڈ یشن چہارم 2004) حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہنے حضور انور ایدہ اللہ کے والد ماجد حضرت مرزا منصور احمد صاحب مرحوم کی وفات کے موقع پر اپنے خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء میں حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو ناظر اعلیٰ مقرر کیے جانے کے ذکر پر فرمایا: میں ساری جماعت کو حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کیلئے خاص دعا کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور بعد میں مرزا مسرور احمد صاحب کے متعلق بھی کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی صحیح جانشین بنائے تو ہماری جگہ بیٹھ جا“ کا مضمون پوری طرح ان پر صادق آئے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ خود ان کی حفاظت فرمائے اور ان کی اعانت فرمائے۔“ الفضل انٹر نیشنل 30 /جنوری تا 5 رفروری 1998ء) ۱۹ را پریل 2003ء کو سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پانچویں جانشین منتخب ہوئے۔اس طرح حضرت مسیح موعود کا کشف کہ اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں ( تذکرہ صفحہ 487) بڑی شان کے ساتھ پورا ہوا۔خاندانی پس منظر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقدس خاندان سے ہے۔آپ کے نانا کا نام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفتہ المسیح الثانی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند تھے اور نانی حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ ہیں جو حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کی بڑی بیٹی 300