دینی نصاب — Page 270
حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی وفات پر اس مجلس کا اجلاس ۸ رنومبر کو بعد نماز عشاء مسجد مبارک میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرز اعزیز احمد صاحب ناظر اعلیٰ منعقد ہوا۔جس میں حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو آئندہ کیلئے خلیفہ ایسی منتخب کیا گیا۔اراکین مجلس انتخاب نے اسی وقت آپ کی بیعت کی۔اس کے بعد انتخاب کا اعلان ہوا۔اور انداز آ پانچ ہزار افراد نے اسی دن آپ کی بیعت کی۔پھر بیرونی جماعتوں نے تاروں اور خطوط کے ذریعہ اقرار اطاعت کیا۔خلافتِ ثالثہ کے انتخاب کے وقت الحمد للہ کی قسم کا اختلاف نہیں ہوا اور ساری جماعت نے والہانہ انداز میں قدرت ثانیہ کے تیسرے مظہر حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو اپنا امام تسلیم کیا۔تحریکات آپ نے اپنے دور خلافت میں متعددتحریکیں جاری فرما ئیں جن کا مختصر ذکر درج ذیل ہے :- پہلی تحریک ۱۷ / دسمبر ۱۹۶۵ء کو جبکہ ملک میں غلہ کی کمی محسوس ہورہی تھی آپ نے جماعت کے امراء اور خوشحال طبقہ کو تحریک کی کہ وہ غرباء، مساکین اور یتامیٰ کیلئے مناسب بندوبست کریں اور کوئی احمدی ایسا نہ ہو جو بھوکا سوئے۔اس پر جماعت نے بصد شوق عمل کیا اور کر رہی ہے۔دوسری تحریک اس تعلق اور محبت کے اظہار کے لئے جو جماعت کو حضرت فضل عمر سے ہے؛ آپ نے ۱۲۵اکھ روپیہ کے سرمایہ سے فضل عمر فاؤنڈیشن قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔جماعت نے بفضل ایز دی ۳۶ لاکھ سے زائد رقم اس مد میں پیش کی۔اس فنڈ سے فضل عمر لائبریری قائم ہو چکی ہے۔نیز علمی اور تحقیقی شوق پیدا کرنے کیلئے ہزار ہزار روپے کے ۱۵ انعامات ہر سال بہترین مقالہ نگاروں کو پیش کئے جاتے ہیں۔270