دینی نصاب — Page 255
ابتدائی زندگی حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی الله عنه ۱ ۱۸۴ء تا ۱۹۱۴ء رض حاجی الحرمین حضرت حافظ مولوی نور الدین صاحب خلیفہ امسح الاول (۱۸۴ء میں پنجاب کے ایک قدیم شہر بھیرہ میں پیدا ہوئے۔والد کا نام حافظ غلام رسول اور والدہ کا نام نور بخت تھا۔۳۲ ویں پشت میں آپ کا شجرہ نسب حضرت عمر فاروق سے ملتا ہے۔آپ کے خاندان میں بہت سے اولیاء و مشائح گذرے ہیں۔گیارہ پشت سے تو حفاظ کا سلسلہ بھی برابر چلا آتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ اس مقدس خاندان کو ابتداء سے ہی قرآن کریم سے والہانہ شغف رہا ہے۔ابتدائی تعلیم تو ماں باپ سے حاصل کی پھر لاہور اور راولپنڈی میں تعلیم پائی۔نارمل سکول سے فارغ ہو کر چار سال پنڈ داد انتخاں میں سکول کے ہیڈ ماسٹر رہے۔پھر ملازمت ترک کردی اور حصول علم کے لئے رامپور لکھنو، میرٹھ اور بھوپال کے سفر اختیار کئے۔ان ایام میں آپ نے عربی ، فارسی ، منطق ، فلسفہ، طب غرض ہر قسم کے مروجہ علوم سیکھے۔قرآن کریم سے قلبی لگاؤ تھا اور اس کے معارف آپ پر کھلتے رہتے تھے۔تو گل کا اعلیٰ مقام حاصل تھا۔دعاؤں سے ہر وقت کام لیتے تھے۔جہاں جاتے غیب سے آپ کے لئے سہولت کے سامان پیدا ہو جاتے اور لوگ آپ کے گرویدہ ہو جاتے۔ایک مرتبہ ایک رئیس زادہ کا علاج کیا تو اس نے اسقدر رو پہیہ دیا کہ آپ پر حج فرض ہو گیا۔چنانچہ آپ مکہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کیلئے تشریف لے گئے۔حج بھی کیا 255