دینی نصاب

by Other Authors

Page 236 of 377

دینی نصاب — Page 236

آپ نے مسلمانوں کی تکلیف دیکھ کر بیس ہزار درہم میں کنواں خرید لیا اور مسلمانوں کیلئے وقف کر دیا۔جنگ تبوک کے موقعہ پر دس ہزار دینار نقد کے علاوہ ایک ہزار اونٹ اور ستر گھوڑے مع ساز وسامان پیش کئے۔جنگ بدر کے علاوہ تمام جنگوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔جنگ بدر کے موقعہ پر خود آنحضرت کے فرمان کے بموجب پیچھے رہے۔صلح حدیبیہ کے موقعہ پر حضرت عثمان بطور سفیر قریش مکہ کے پاس بھیجے گئے اور جب آپ کی شہادت کی افواہ اڑائی گئی تو آنحضرت نے اپنے ہاتھ کو ان کا ہاتھ قرار دے کر ان کی طرف سے بیعت قبول کی اور دوسرے صحابہ نے بھی از سر نو عہد وفا باندھا اسی کو بیعت رضوان کہتے ہیں۔حضرت عثمان ان دس صحابہ میں سے ایک تھے۔جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں جنت کی بشارت دی اور عشرہ مبشرہ کہلاتے ہیں۔عہد خلافت حضرت عمرؓ نے وفات سے قبل چھ صحابہ کو نامزد کیا اور فر مایا کہ میری وفات کے بعد آپس میں مشورہ کر کے اپنے میں سے کسی ایک کو امیر المؤمنین منتخب کر لیں۔وہ چھ افراد یہ تھے۔حضرت عثمان۔حضرت علی۔حضرت زبیر بن عوام۔حضرت طلحہ۔حضرت عبد الرحمن بن عوف۔حضرت سعد بن ابی وقاص۔اکثر صحابہ کی رائے حضرت عثمان کے حق میں تھی اس لئے ان کے انتخاب کا اعلان کر دیا گیا۔حضرت عثمان کے عہد میں فتوحات کا سلسلہ جاری رہا۔آرمینیہ افریقہ اور قبرص کے علاقے سلطنت میں شامل ہوئے اسی طرح وسط ایشیا کے بہت سے علاقے فتح ہوئے۔گویا سلطنت کی حدود وسط ایشیا سے لیکر شمالی افریقہ کے مغربی کنارے تک پھیل گئیں۔فتوحات کے 236