دینی نصاب

by Other Authors

Page 109 of 377

دینی نصاب — Page 109

اے لوگو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء ضرور کہو مگر یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کسی قسم کا نبی نہ آئے گا۔- امام ملا علی قاری فرماتے ہیں:۔وَرَدَ لَا نَبِيَّ بَعْدِى مَعْنَاهُ عِنْدَ الْعُلَمَاءِ لَا يَحْدُثُ بَعْدَهُ نَبِيٌّ بِشَرْعِ يَنْسَخُ شَرْعَه الاشاعة فى اشراط الساعة صفحه ۲۲۶) حدیث میں لا نبی بعدی کے جو الفاظ آئے ہیں اس کے معنی علماء کے نزدیک یہ ہیں کہ کوئی نبی ایسی شریعت کو لے کر پیدا نہیں ہوگا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو منسوخ کرتی ہو۔- الشیخ الاکبر حضرت محی الدین ابن العربی فرماتے ہیں:۔وَهَذَا مَعْلَى قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الرَّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُولَ بَعْدِى وَلَا نَبِيَّ أَيْ لَا نَبِيَّ بَعْدِي يَكُونُ عَلَى شَرْعِ يُخَالِفُ شَرْعِى بَلْ إِذَا كَانَ يَكُونُ تَحْتَ حُكْمِ شَرِيعَتِي فتوحات مکیہ جلد ۲ صفحہ ۳۔دار صادر بیروت ) یہی معنی اس حدیث کے ہیں کہ اب رسالت اور نبوت منقطع ہوگئی ہے۔میرے بعد نہ رسول ہے اور نہ نبی۔یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول سے مراد یہ ہے کہ اب ایسا نبی کوئی نہیں ہوگا جو ایسی شریعت پر ہو جو میری شریعت کے خلاف ہو بلکہ جب کبھی کوئی نبی آئے گا تو وہ میری شریعت کے حکم کے ماتحت ہوگا۔۴۔نواب صدیق حسن خانصاحب بھو پالوی ( وفات ۱۸۸۹ء) لکھتے ہیں :۔لا نبی بعدی آیا ہے جس کے معنی نزدیک اہل علم کے یہ ہیں کہ میرے بعد کوئی نبی شرع ناسخ نہ لاوے گا۔“ اقتراب الساعۃ صفحه ۱۶۲ مطبع مفید عام المکتبہ آگردان ۳ھ) 109