دینی نصاب — Page xii
کے جواب بھی تیار ہوں گے۔اس کے لئے بھی علاوہ اس کے کہ ہر شخص خود سعی اور کوشش کرے، جماعتی نظام کو بھی اور ذیلی تنظیموں کو بھی اپنے پروگرام بنانے چاہئیں کہ کس طرح ہم اس بارے میں ہر فرد تک یہ تعلیم پہنچادیں کہ آپ کی بعثت کی غرض کیا ہے اور آپ کو ماننا کیوں ضروری ہے۔مذکورہ بالا ارشادات سے واضح ہے کہ ہر فر د جماعت کے لئے اپنے دینی علوم کو بڑھانا کس قدر ضروری ہے اور اس کے حصول کے لئے کتاب ہذا کا مطالعہ نہایت ضروری ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی سیرت اور خلافت خامسہ کے بابرکت دور کے اضافہ کے ساتھ ضرورت کے پیش نظر نظارت نشر و اشاعت قادیان حضور انور کی منظوری سے اس کتاب کو ایک مرتبہ پھر شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ داعین الی اللہ کو تیار کرنے میں یہ مختصر تبلیغی و تربیتی نصاب بہت مفید اور بابرکت ثابت ہو۔آمین۔ناظر نشر واشاعت قادیان ضروری نوٹ:۔ہر داعی الی اللہ کو جو اس نصاب کو پڑھنے پر آمادہ ہے اسے سب سے پہلے قرآن کریم ناظرہ آنا ضروری ہے۔اگر کسی کو سادہ قرآن پڑھنا نہیں آتا تو اس کے لئے ضروری ہے کہ اس نصاب کی تدریس کے ساتھ ساتھ قرآن کریم ناظرہ اور پھر اس کا ترجمہ سکھانے کا انتظام کیا جائے۔☆ (o)