دینی معلومات

by Other Authors

Page 32 of 145

دینی معلومات — Page 32

سوال: حضرت نعمت اللہ ولی کا مختصر تعارف کروائے۔جواب: حضرت نعمت اللہ ولی تواح دہلی میں ایک نہایت باکمال اور صاحب کشف کرامات بزرگ گزرے ہیں۔آپ کے بلند پایہ روحانی کمالات کی روحانی یاد گار ظہور امام مہدی سے متعلق ایک قصیدہ ہے جو صدیوں سے زبان زد خلائق ہے۔سوال: حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کے دو اشعار دربارہ صداقت حضرت مسیح موعود لکھیں۔و جواب: ا م د هی خوانم نام آن نامدار هی بینم دور او چون شود تمام بکام پسرش یادگار می بینم (روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 76 3 نشانی آسمانی صفحہ 15) ترجمه: کشفی طور پر مجھے معلوم ہوا ہے کہ نام اس امام کا احمد ہو گا۔جب اس کا زمانہ کامیابی کے ساتھ گزر جائے گا تو اس کا مثیل اس کا لڑکا یاد گار رہ جائے گا۔سوال: کسی مشہور مسلمان طبیب، سائنسدان اور فلاسفر کا نام بتائیے۔حمد طبيب۔بوعلی سینا جواب: حلا سائنسدان جابر بن حیان فلاسفر۔۔۔۔۔۔۔ابن رشد 32