دینی معلومات — Page 27
صحابہ اور بزرگانِ اسلام سوال: شیخین سے کون مراد ہیں؟ ان کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کیار شتہ تھا؟ جواب: حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو شیخین کہتے ہیں۔دونوں آنحضرت صلی الیکم کے خسر تھے اور حضور کی وفات کے بعد یکے بعد دیگرے آپ کے خلیفہ بھی ہوئے۔سوال:حضرت ابو بکر کا اسم گرامی کیا تھا؟ جواب: حضرت عبد اللہ بن عثمان ابو قحافہ سوال: آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جن صحابہ کرام کو جنت کی بشارت دی تھی ان میں سے چند صحابہ کے نام بتائیں ؟ جواب: آنحضرت صلی الم نے بہت سے صحابہ کرام کو ان کی زندگی میں ہی جنت کی بشارت دے دی تھی۔مثلاً اصحاب بدر اور اصحاب بیعت رضوان وغیرہ۔ان میں سے بعض معروف صحابہ کے اسماء درج ذیل ہیں۔ان کو عرف عام میں عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے۔27