دینی معلومات

by Other Authors

Page 24 of 145

دینی معلومات — Page 24

لَوكَانَ الْإِيْمَانُ عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَال أَوْ رَجُلٌ مِّنْ هَؤُلَاءِ ترجمہ: اگر ایمان ثریا (ستارے) کے پاس بھی ہو تو ان میں سے کچھ مرد یا فرمایا ایک مرد اس تک پہنچ جائیں گے۔( صحیح بخاری کتاب التفسیر حدیث 4897) سوال: حدیث میں مسیح موعود کے کن کاموں کا ذکر کیا گیا ہے؟ جواب: کسر صلیب، قتل خنزیر، قتل دجال، غلبہ اسلام، احیاء دین اسلام، قیام شریعت، تمام اندرونی و بیرونی اختلافات کے لئے حکم و عدل ہونا، کھویا ہوا ایمان واپس دنیا میں لانا، کثرت سے (روحانی) مال تقسیم کرنا۔سوال: مسجد میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی دعا بتائیں۔جواب: مسجد میں داخل ہونے کی دعا۔بشم اللهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُوْلِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کا نام لے کر مسجد میں داخل ہو تا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے رسول پر درود و سلام ہو۔اے میرے اللہ ! میرے گناہ بخش دے اور اپنی رحمت کے دروازے مجھ پر کھول دے۔مسجد سے باہر نکلتے ہوئے بھی یہی دعا پڑھنی چاہئے صرف أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ کی بجائے اَبْوَابَ فَضْلِگ پڑھا جائے۔جس کے معنی ہیں ”اپنے فضل کے دروازے۔“ 24