دینی معلومات

by Other Authors

Page 9 of 145

دینی معلومات — Page 9

سوال: ان پھلوں کے نام بتائیے جو قرآن کریم میں بیان ہوئے ہیں۔جواب: رُمَّان (انار)، عِنَبُ (انگور)، التينُ (انجير)، طَلْعُ (كيلا)، الزَّيْتُونُ (زیتون)، اَلنَّخْلُ (کھجور) سوال: قرآن کریم میں کن چوپایوں کے نام آئے ہیں ؟ جواب : الجَمَلُ (اونٹ) ، غنم ( بکریاں ) ، الضَّانُ (دنبہ - بھیڑ)، بَقَرَةٌ (گا)، الْكَلْبُ (کتا)، الْخِنْزِيرُ (سور)، اَلْخَيْلُ (گھوڑا)، اَلْبِغَالُ (فجر)، الْحِمَارُ (گدھا)، اَلْفِيْلُ (ہاتھی)، قَسْوَرَةٌ (شير) ، الْقِرَدَةُ (بندر ) ، الذِّئْبُ (بھیڑیا)، النَّعْجَةُ (بھیڑ)، عجل ( بچھڑا) سوال: قرآن کریم میں مذکور تباہ شدہ اقوام میں سے بعض کے نام بتائیں۔جواب: قوم نوح ( آرمینیا کے علاقہ میں رہتی تھی) قوم عاد۔۔۔۔۔(حضرت ہوڈ کی قوم) قوم ثمود (حضرت صالح کی قوم) اصحاب الرس ( قوم خمود کا ایک حصہ تھی) اصحاب الایکہ (حضرت شعیب کی قوم) قوم لوط (حضرت لوط کی قوم) قوم فرعون ( حضرت موسیٰ اور بنی اسرائیل پر ظلم ڈھانے والی قوم)