دینی معلومات — Page 1
دینی معلومات اللہ تعالی، اسلام، قرآن مجید سوال: اللہ تعالیٰ کا ذاتی نام کیا ہے اور اس سے کیا مراد ہے؟ جواب: ذاتی نام ”اللہ“ ہے۔وہ ذات جو تمام خوبیوں کی جامع اور تمام نقائص سے پاک ہے۔ذات باری کا یہ اسم ذات بجز اس کے کسی کے لئے نہیں بولا جاتا۔سوال: اللہ تعالیٰ کے کتنے صفاتی نام قرآن مجید میں بیان ہوئے ہیں ؟ جواب: 104 صفاتی نام مذکور ہیں۔مثلاً الرحمن، الرَّحِيم، الحي القيوم وغيره حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 104 نام بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے اس سے بھی زیادہ نام ہیں جو قرآن کریم میں مذکور ہیں۔(دیباچه تفسیر القرآن از حضرت مصلح موعودؓ صفحہ 308) سوال: ہستی باری تعالیٰ کا ایک ثبوت قرآن کریم سے بیان کریں۔جواب: غلبہ کر سل: قرآن کریم میں ہے : كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي (المجادلہ آیت:22) 1