دینی معلومات — Page 35
تاریخ اسلام سوال: اسلام کا ظہور کس سن عیسوی میں ہوا؟ جواب: 610ء میں۔سوال: ہجرت حبشہ کے بارہ میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب: جب مکہ والوں کے مظالم اپنی انتہا کو پہنچ گئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر 5 نبوی میں کچھ مسلمان مرد، عورتیں اور بچے حبشہ کی طرف ہجرت کر کے چلے گئے۔اہل مکہ نے نجاشی شاہ حبشہ کو متعدد بار اُن کے خلاف اکسانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور بادشاہ کا مسلمانوں کے ساتھ سلوک برابر منصفانہ رہا۔شاہ حبشہ بعد میں خود بھی ایمان لے آئے۔آپ پہلے مسلمان بادشاہ تھے۔سوال: شق القمر کا معجزہ کیا تھا؟ جواب: بعض کفارِ مکہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی معجزہ طلب کیا اور آپ نے انہیں چاند کے دو ٹکڑے ہو جانے کا معجزہ دکھایا۔اس واقعہ کا ذکر قرآن کریم میں سورۃ القمر کی آیت 2 تا 7 میں ہے۔35