دینی معلومات

by Other Authors

Page 23 of 145

دینی معلومات — Page 23

ترجمہ : یقیناً حضرت عیسی بن مریم 120 سال زندہ رہے۔سوال: حدیث میں مسیح موسوی اور مسیح محمدی کے جو حلیے بیان ہوئے ہیں بتائیں۔جواب: مسیح موسوی کا رنگ سرخ ، بال گھنگریالے اور سینہ چوڑا جبکہ مسیح محمدی کا رنگ گندم گوں اور خوبصورت اور سر کے بال سیدھے اور لمبے بیان ہوئے ہیں۔( صحیح بخاری جلد 2 کتاب بدء الخلق صفحه 165 مصری) سوال: وہ حدیث بتائیں جس میں مسیح اور مہدی کو ایک وجود قرار دیا گیا ہے۔جواب: لَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِيسَى۔سنن ابن ماجہ کتاب الفتن باب شدة الزمان حدیث (4039 ترجمہ : مہدی اور عیسیٰ ایک ہی وجو د ہیں۔سوال: وہ حدیث بیان کریں جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کو سلام عا پہنچانے کی تلقین فرمائی ہے۔جواب: فَمَنْ لَقِيَهُ مِنْكُمْ فَلْيُقْرِثُهُ مِنِّي السَّلَامَ ترجمہ: پس جو کوئی بھی تم میں سے اسے ملے تو اسے میری طرف سے سلام کہے۔(مسند احمد بن حنبل، مسند ابی ہریرہ حدیث نمبر 7910 جلد 2 صفحہ 577) سوال: وہ کونسی حدیث ہے جس میں مسیح موعود کو فارسی الاصل قرار دیا گیا ہے؟ جواب: آنحضرت صلی علیہ ہم نے حضرت سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا: 23