دینی معلومات

by Other Authors

Page 22 of 145

دینی معلومات — Page 22

5 سنن نسائی حضرت امام حافظ احمد بن شعیب النسائی" 215ھ تا306ھ 6- سنن ابن ماجہ حضرت امام ابو عبد اللہ محمد بن یزید ابن ماجہ قزوینی 209ھ تا275ھ سوال: کس صحابی اور کس صحابیہ سے سب سے زیادہ احادیث مروی ہیں ؟ جواب: حضرت ابوہریرہ اور حضرت عائشہ سے۔سوال: حضور صلی اللی علم کی کوئی ایسی حدیث بتائیں جس میں امت محمدیہ میں ہر صدی میں مجدد آنے کی پیشگوئی ہو۔جواب: إِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَّنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِيْنَهَا (سنن ابو داؤد جلد 2 کتاب الملاحم صفحہ 241 مطبع مجتبائی دہلی) ترجمہ: اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر اس امت میں ایسے شخص کو مبعوث فرمائے گاجو اس کے دین کو از سر نو زندہ کرے گا۔سوال: کوئی ایسی حدیث بتائیں جو امکان نبوت پر دلیل ہو۔جواب : لَوْعَاشَ لَكَانَ صِدِّيقاً نَّبِيًّا (سنن ابن ماجہ جلد نمبر اکتاب الجنائز) ترجمہ : اگر وہ ( یعنی حضرت ابراہیم فرزند رسول ) زندہ رہتے تو ضرور سچے نبی ہوتے۔سوال: آنحضرت صلی اللہ ہم نے حضرت عیسی علیہ السلام کی کتنی عمر بیان فرمائی ہے؟ جواب: إِنَّ عِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرِينَ وَمِائَةَ سَنَةٍ (كنز العمال جلد 2 صفحہ 160) 22