دینی معلومات

by Other Authors

Page 16 of 145

دینی معلومات — Page 16

سوال: آپ کے صاحبزادوں کے نام کیا ہیں ؟ جواب: 1- حضرت قاسم ، 2- حضرت طاہر ، 3۔حضرت طیب ( ان کا دوسرا نام عبد اللہ تھا ) ، 4- حضرت ابراہیم (ایک روایت میں آپ کے گیارہ بیٹوں کا ذکر آتا (سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب جلد 1 صفحہ 139) ہے) سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کتنی عمر میں مبعوث ہوئے؟ جواب: چالیس برس کی عمر میں۔سوال: آپ پر پہلی وحی کہاں نازل ہوئی ؟ اس کی کیفیت بیان کریں جواب: آپ پر سب سے پہلی وحی غارِ حرا میں نازل ہوئی۔حضرت جبریل نے آپ سے مخاطب ہو کر کہا۔اقر یعنی پڑھ۔آپ نے فرمایا مَا اَنَا بِقَارِئ کہ میں پڑھ نہیں سکتا۔فرشتے نے آپ کو سینہ سے لگا کر بھینچا اور کہا اقرا مگر آپ کا جواب وہی تھا۔پھر اس نے دوسری دفعہ اپنے عمل کو دہرایا اور کہا اقرا مگر آپ نے پہلے والا جواب ہی دیا۔اس انکار کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ آپ پڑھنا نہ جانتے تھے۔دوسرے آپ کے دل میں خوف پیدا ہوا کہ اتنی عظیم ذمہ داری کیسے نباہ سکوں گا۔آخر تیسری مرتبہ فرشتے نے آپ کو سینہ سے لگا کر نہایت زور سے بھینچا اور کہا اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ۔اس بار آپ اپنے رب کا نام سن کر اس پیغام کے پہنچانے پر کمر بستہ ہو گئے۔16