دینی معلومات

by Other Authors

Page 15 of 145

دینی معلومات — Page 15

7- حضرت زینب بنت جحش 8- حضرت جویریہ بنت حارث، 9- حضرت صفیہ بنت حيي بن اخطب، 10- حضرت ام حبیبہ بنت ابوسفیان، 11 - اتم ابراہیم حضرت ماریہ قبطیہ، 12- حضرت میمونہ بنت حارث۔نوٹ: چار سے زیادہ بیویوں کا استثناء صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کیلئے تھا، جس کا ذکر سورۃ الاحزاب آیت 51 میں کیا گیا۔سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں کے نام بتائیں ؟ جواب: 1۔حضرت زینب زوجہ حضرت ابو العاص بن ربیع۔2۔حضرت رقیہ 3۔حضرت اُم کلثوم ان کے نکاح ابو لہب کے دو بیٹوں عتبہ اور عتیبہ سے ہوئے مگر رخصتانہ سے پیشتر ہی ح فسخ ہو گئے۔بعد ازاں حضرت رقیہ اور حضرت ام کلثوم یکے بعد دیگرے حضرت نکاح عثمان بن عفان کے نکاح میں آئیں۔4۔حضرت فاطمتہ الزہر ازوجہ حضرت علی بن ابی طالب 15