دینی معلومات

by Other Authors

Page 8 of 145

دینی معلومات — Page 8

حضرت یونس، حضرت ذوالکفل، حضرت الیسع ، حضرت ادریس، حضرت ایوب، حضرت زکریا، حضرت یحی ، حضرت عیسی۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔سوال: قرآن کریم میں کس صحابی کا نام آیا ہے ؟ سورت کا نام بھی بتائیں۔جواب: حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کا۔سورۃ الاحزاب آیت 38 میں۔سوال: لیلۃ القدر سے کیا مراد ہے؟ جواب: وہ مبارک رات جس کی فضیلت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ (سورة القدر:4) کہ لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں اسے تلاش کرنے کا ارشاد فرمایا ہے۔اس رات خدا تعالیٰ اپنے بندوں سے بہت قریب آجاتا ہے اور ان کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک جس تاریک زمانہ میں کوئی مامور من اللہ مبعوث ہو اس زمانہ کو بھی لیلۃ القدر کہتے ہیں۔سوال: قرآن کریم کتنے عرصہ میں نازل ہوا؟ جواب: قریباً 23 سال میں۔8