دیباچہ تفسیر القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 488 of 526

دیباچہ تفسیر القرآن — Page 488

دن اپنی مادی خوابوں سے بیدار ہوں گی اور بیتاب ہو کر اس درخت کی ٹہنیوں پر بیٹھنے کے لئے دَوڑیں گی تب اس دنیا کے فساد دور ہو جائیں گے۔اس کی تکلیفیں مٹا دی جائیں گی۔خدا تعالیٰ کی بادشاہت پھر اس دنیا میں قائم کر دی جائے گی اور پھر اللہ تعالیٰ کی محبت انسان کے لئے سب سے قیمتی متاع قرار پائے گی اور دنیا کی یہ تبدیلی ہی فساد اور بدا منی کے دور کرنے کا ذریعہ ثابت ہوگی اور صرف یہی ایک ذریعہ ہے جس سے دنیا کا فساد اور بدامنی دور کی جا سکتی ہے اس کے سوا سب کو ششیںبیکار جائیں گی۔قرآن مجید کے مختلف زبانوں میں تراجم قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۵۹۲؎ اے محمد رسول اللہ تیری سب سے بڑی تلوار قرآن کریم ہے تو اسے لے کر دنیا سے سب سے بڑا جہاد کر۔اس حکم کے ماتحت انگریزی ترجمہ کی پہلی جلد شائع کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ اور زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ تیار ہے (۱) فرانسیسی(۲) جرمن (۳)سپینش (۴) اطالین (۵) روسی اور (۶) ڈچ۔یہ تراجم جنگ کے اثرات ختم ہونے پر چھپوائے جائیں گے اور ان ملکوں میں شائع کئے جائیں گے اورا ن کے بعد اللہ تعالیٰ نے چاہا تو یکے بعد دیگرے اَور زبانوں میں بھی تراجم شائع ہوتے رہیں گے چنانچہ فی الحال افریقہ کی سواحیلی زبان میں بھی ترجمہ ہورہا ہے۔اسلام کی تبلیغ اور قرآن کریم کی تعلیم کی اشاعت کے لئے ہمارے مبلغ بھی مختلف ملکوں میں کام کر رہے ہیں۔اِس وقت یورپ میں انگلستان کے علاوہ فرانس، سپین، اطالیہ اور سوئٹزر لینڈ میں مشن قائم ہیں اور امریکہ میں یونائیٹڈ اسٹیٹس امریکہ اورا رجنٹائن میں مشن کھل چکے ہیں۔برازیل اور کینیڈا زیر تجویز ہیں۔وسط افریقہ کے قریباً تمام ممالک میںہمارے مشن ہیں اور ایسٹ افریقہ میں بھی دس مشنری جا چکے ہیں۔علاوہ ازیں فلسطین، شام، ایران میں بھی مشن ہیں اور ملایا۔جاوا۔سماٹرا۔بورنیو میں بھی مشن قائم ہو چکے ہیں۔ہم اُمید کرتے ہیں کہ یہ روحانی جہاد ان تراجم اور ان مبلغوں اورا ن کے بعد آنے والے تراجم اور مبلغوں کے ذریعہ سے اسلام کی فتح کا راستہ کھولنے کے لئے نہایت کامیاب رہے گا کیونکہ ہماری کوششیں نہ