صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 75 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 75

77 "The importance of the exemplar of Samuel lies less in its bulk than in the unusual text it records۔" ترجمه سموئیل کے اس مثالی صحیفے کی اہمیت اسکی ضخامت کی وجہ سے اتنی نہیں۔جتنی اس کے غیر معمولی متن کی وجہ سے ہے۔“ اس کا متن سبعینہ کی بہت زیادہ تائید کرتا ہے۔یہاں تک کہ ایف مور لکھتے ہیں: "For example, in the few published fragments of the archaic Samuel text (4Q Sam6), there are some thirteen readings in which the Qumran text agrees with the Greek against the readings of the received text, four readings in which the Qumran text agrees with the traditional text against the Septuagint۔" ترجمہ مثلاً سموئیل کے صحیفہ (4Q Sam) کے جو آرکیائی ( آثار قدیمہ) تحریر میں ہے۔چند شائع شدہ قطعات میں تیرہ قمرانی قرآتیں موجودہ متن کے برعکس یونانی سے متفق ہیں۔جبکہ صرف چار قمرانی قرآنیں سعید کے خلاف رسمی متن سے اتفاق کرتی ہیں۔“ یہ نسبت دوسرے صحیفے (4Q Sama) میں اور بھی بڑھ گئی ہے۔اور قمرانی قرآتیں سبعینہ ،مسورائی دونوں سے بہتر مفہوم پیدا کرتی ہیں۔نیز دیکھئے The Impact of the Dead Sea Scrolls by A۔N۔Gilkes P۔79۔-1 سموئیل 12-23/11 کے تحت مسورائی متن یہ ہے: سلوکیا تعیلہ کے لوگ مجھ کو اس کے حوالہ کر دیں گے؟ کیا ساؤل جیسا تیرے بندہ نے سنا ہے آئیگا ؟ اے خداوند اسرائیل کے خدا میں تیری منت کرتا ہوں کہ اپنے بندہ کو بتادے۔خداوند نے کہا وہ آئیگا تب داؤد نے کہا کہ قبیلہ کے لوگ مجھے اور میرے لوگوں کو The Ancient Library of Qumran۔P-132 ↓ The Ancient Library of Qumran۔P-133 ✓