صحائف وادئ قمران — Page 44
45 راسخ العقیدہ علماء کا بائیکاٹ صحائف کی دریافت کے ساتھ ہی ان کے زمانہ کے تعین کا سوال پیدا ہوا دراصل ان کے زمانے میں ہی ان کی حقیقی قدرو قیمت پنہاں تھی۔عیسائیوں کو ڈر تھا کہ ان سے نئے عہد نامے کا متن متاثر ہوگا۔اسلئے وہ اس بات پر رضامند نہ تھے کہ انہیں کسی اہمیت کا حامل قرار دیں۔انہوں نے ان سے مکمل لاتعلقی کا طریق روا رکھا۔چنانچہ ولسن کی رائے میں: "New testament scholars, it seems, have almost without exception boycotted the whole subject of the scholars۔" ترجمہ: ایسا دکھائی دیتا ہے کہ نئے عہد نامے سے علماء نے بلا استثناء صحائف سے مکمل بائیکاٹ کر دیا ہے۔یہودی علماء نے اگر چہ اس بارے میں کسی قدر جرات سے کام لیا تاہم ان کا رویہ بھی تسلی بخش نہیں تھا۔ایک اسرائیلی محقق اے۔ایم فیر میں نے اپنی ایک تقریر میں کہا "The Jewish scholars had sometimes been shy of these documents, for fear of their destroying the authority of the masoretic text of the bible, and they sometimes took the attitude that the subject was of less interest to Jews than to Christians"۔ترجمہ: یہودی علماء ایک عرصہ تک ان تحریرات سے گھبراتے رہے انہیں ڈر تھا کہ یہ بائیبل کے مسورائی متن کی سند کوختم کر دیں گے۔ایک لمبا عرصہ انہوں نے یہ رویہ اختیار کئے رکھا کہ یہ معاملہ یہودیوں کی نسبت عیسائیوں کے لئے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔