صحائف وادئ قمران — Page 39
40 دئے ہیں لیکن محققین نے کھنڈرات اور قبرستان کی کھدائی کے بعد اس نظرئے کو رد کر دیا ہے۔اب تمام محققین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ غاروں سے حاصل ہونے والے صحائف کو ایسینیوں نے اپنے فرقہ کے استعمال کے لئے لکھا اور 67 عیسوی میں رومی حملے کے وقت جب انہیں مرکز کو خالی کرنا پڑا تو انہوں نے صحائف کو غاروں میں محفوظ کر دیا۔حملے کے دوران عمارت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔اور عیسائیوں پر رومیوں اور یہودیوں کے مظالم کے باعث جماعت منتشر ہو گئی۔اور صحائف کو نکالا نہ جاسکا ان میں سے ایک گروہ نے دوسری بغاوت 35-132 ء تک وادی مربعات کی غاروں میں پناہ لی اور مزید صحائف وہاں محفوظ کئے۔وادی مربعات کے صحائف میں عیسائی اثرات زیادہ نمایاں ہیں۔⭑⭑⭑⭑⭑