صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 19 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 19

20 تو اپنے لوگوں کی نجات کی خاطر نکلا ہاں اپنے ممسوح کی نجات کی خاطر تو نے شریر کے گھر کی چھت گرادی اور اسکی بنیاد بالکل کھود ڈالی سلاہ تو نے اسی کے لٹھ سے اس کے بہادروں کے سر پھوڑے وہ مجھے پراگندہ کرنے کو گرد باد کی طرح آئے وہ غریبوں کو تنہائی میں نگل جانے پر خوش تھے۔۔۔۔۔۔میری ہڈیاں بوسیدہ ہو گئیں۔اور میں کھڑے کھڑے کا پھنے لگا۔لیکن میں صبر سے ان کے بُرے دن کا منتظر ہوں۔جو ا کٹھے ہو کر ہم پر حملہ کرتے ہیں! یہاں صاف لفظوں میں خدا کے ممسوح یعنی مسیح کو شریر کا ہن اور اُس کے ساتھیوں کے اذیت دینے کا ذکر ہے۔واقعہ صلیب کے بعد وہ غریبوں یعنی مسیحیوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔لیکن مسیح کو خدا تعالی پر پورا یقین ہے وہ اپنی جماعت کی حفاظت اور اپنے دشمن کی ہلاکت کے منتظر ہیں۔صحیفہ جنگ: یہ عبرانی صحیفہ 1947ء میں غار نمبر 1 سے ملا تھا۔چار مزید نسخوں کے ٹکڑے غار نمبر 4 سے دستیاب ہوئے ہیں اس طرح غار نمبر 1 سے ملنے والے صحیفے کی اڑی ہوئی عبارت پر کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔غار نمبر 2 سے بھی اسی مضمون پر مشتمل بعض قطعات ملے ہیں۔اس صحیفے کے مختلف نسخوں میں اختلافات بہت زیادہ ہیں۔سب سے پہلے ملنے والے تینوں صحائف میں سے اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔یہ الٹا پھٹا ہوا ملا تھا۔صحیفے کی اوپر والی طرف کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔یہاں تک کہ سارا حاشیہ بدستور قائم ہے۔مگر مچھلی طرف کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔اور تقریبا آدھا صحیفہ ضائع ہو چکا ہے۔اس طرف لہریں بن گئی ہیں صحیفے کو باندھنے کے لئے چمڑے کا 14 انچ لمبا فیتہ اس کے اندر لپیٹا ہوا ملا تھا۔معلوم ہوتا ہے۔کہ جنہوں نے آخری بار اس کا مطالعہ کیا وہ بہت جلدی میں تھے۔یا ان کی بے احتیاطی سے ایسا ہوا۔صحیفے کا چمڑا بڑا نہیں ہے۔اس کی سفیدی مائل نیلی جھلک اسے دوسرے صحائف سے ممتاز کرتی ہے۔حقوق 16-3/13 6