صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 9 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 9

10 یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے خود کو دفن کر دیا ہو۔جنوبی سمت میں مسئدا کا ٹیلہ ہے۔جس پر ہیرو دیس اعظم نے خطرہ سے محفوظ رہنے کے لئے عالیشان محل بنوایا۔اس محل میں رومیوں کے ڈر سے ایک ہزار یہودیوں نے پناہ لی مگر سب کو خود کشی کرنا پڑی۔اس جگہ کے مقابل سمندر کے مشرقی ساحل پر ہیرودیس کا دوسرا محل سکائرس تھا جس میں اس نے حضرت یحی علیہ السلام کو قید کیا تھا۔اور جہاں ہیرودیس اصغر نے آپ کو شہید کیا۔یہ بدو جنہوں نے صحائف دریافت کئے اردن سے چیزیں سمگل کر کے بیت اللحم کے ایک بیوپاری کے ہاں فروخت کیا کرتے تھے۔اس بیوپاری کا نام کا نڈ و تھا۔انہوں نے اس کو یہ صحائف دکھائے اور ان کی قیمت میں پونڈ طلب کی۔مگر بریکار سمجھ کر بیو پاری نے انہیں خریدنے سے انکار کر دیا۔تاہم یہ صحائف کئی دن اس کی دوکان میں پڑے رہے۔بدوں نے ایک دوسرے بیو پاری کو صحائف خریدنے کو کہا۔یہ بیو پاری شامی تھا اس نے خود تو خریدنے سے انکار کیا۔مگر سینٹ مرقس کی خانقاہ پر شامی میٹرو پولیٹن کو اس خیال سے اطلاع کر دی کہ شائد صحائف پرانی سریانی زبان میں لکھے ہوں۔سینٹ مرقس کی خانقاہ پرانے یروشلم میں داؤد سٹریٹ میں واقع ہے۔ایک قدیم روائیت کے مطابق یہ یوحنا کی والدہ مریم کا مکان ہے۔جو مرقس کہلاتا ہے۔اس مکان کی کھڑکی پطرس رسول نے قید سے معجزانہ رہائی کے بعد کھٹکھٹائی تھی لے جب میٹرو پولیٹن (آرک بشپ ) مارا تھنا سیس سموئیل نے صحائف کو دیکھا تو اس نے ان کی اہمیت کا اندازہ لگاتے ہوئے ان میں بہت دلچسپی لی۔اور ذرا سا ٹکڑا تو ڑ کر جلایا تاکہ اس کی بو سے اندازہ لگائے کہ یہ چھڑا ہے یا کوئی اور چیز۔اس کا خیال تھا کہ صحائف عبرانی زبان میں ہیں۔مگر وہ عبرانی نہ جانتا تھا۔بہر حال اس نے بیو پاری کو پیغام بھیجا کہ میں صحائف خریدوں گا۔اتنے میں بدو یروشلم سے واپس جاچکے تھے۔آرک بشپ انکا ہر روز انتظار کرتا۔وہ چاہتا تھا کہ صحائف کو جلدی حاصل کرلے۔کئی دنوں کے بعد وہ اسے ملنے کے لئے آئے۔وہ اس وقت کھانا کھانے گھر گیا ہوا تھا۔ان کے ردی لباس کو دیکھ کر ڈیوٹی پر موجود اعمال 12/12,13