صحائف وادئ قمران — Page 81
83 کر دی گئی اس واقعہ کے ذکر پر چارلس پاٹر یسعیاہ 40/8 کا حوالہ دیکر جس میں یہ لکھا ہے کہ خدا کا کلام ابد تک قائم رہے گا لکھتے ہیں: "Then it was only coincidence that fifteen۔corrections had already been made in that very book of Isiah by the insertion of readings from the Dead Sea manuscript of Isiah in the place of discarded passages in the King James Version۔" ترجمہ ”پھر یہ محض اتفاق ہے کہ اس کتاب یعنی یسعیاہ میں صحائف قمران کے مطابق شاہ جیمز کے ترجمے کے رد کئے گئے پیروں میں پندرہ مقامات پر نئی عبارات شامل کر کے پہلے ہی صحیح کی جاچکی ہے۔“ یہ بات بھی نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ صحیح شدہ ایڈیشن ستمبر 1952ء میں شائع کر دیا گیا۔لیکن عوام کو ان تبدیلیوں سے پردہ اخفاء میں رکھا گیا۔یہاں تک کہ 1955ء میں ایڈمنڈ ولسن کے مضامین مشہور امریکی اخبار نیو یارک میں شائع ہونے سے عوام میں ایک شعور پڑ گیا۔تب جا کر عوام کو اس کی اطلاع دی گئی۔بعض اختلافات درج ذیل ہیں: 1 - یسعیاہ 53/2 میں آنے والے عظیم الشان پیغمبر کے متعلق لکھا ہے۔”نہ اس کی کوئی شکل وصورت ہے۔نہ خوبصورتی اور جب ہم اس پر نگاہ کریں تو کچھ حسن و جمال نہیں کہ ہم اس کے مشتاق ہوں۔یہ متن محامد سید الانبیاء کے سراسر خلاف ہے۔صحیفہ قمران میں اس کا صحیح متن درج ذیل ہے۔اس میں یہ عبارت ہے۔میں نے اس کے ریخ زیبا کو اسقدر ممسوح کیا کہ کسی شخص کا نہ کیا تھا۔اسی لئے اس کی صورت بنی آدم سے نرالی ہے۔“ یہ متن موقع محل کے مطابق ہے۔اور بہت خوبصورت ہے۔چنانچہ یہ درست معلوم ہوتا ہے۔2- یسعیاہ 51/5 میں یہ عبارت درج ہے۔” میرے باز ولوگوں پر حکمرانی کریں گے The last years of Jesus Revealed۔P-62 1