صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 71 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 71

73 occurs in four other places also۔" ترجمه آیت 7/18 کے بعد ایک بیان کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح موسی نے گزشتہ آیت میں دئے گئے احکام کی تعمیل کی۔اسی قسم کے اضافے چار جگہ اور بھی ہیں۔“ اخبار اخبار کی کتاب کے دو نسخے غار نمبر 4 سے ملے ہیں۔یہ یونانی زبان میں ہیں۔ان کے متعلق ملر بروز لکھتے ہیں: "of other Greek manuscript of leviticus written on leather, only 26:2-16 has survived, but in these fifteen verses there are ten variations from the later Septuagint manuscript and five more readings on which these differ among themselves۔" " ترجمہ: احبار کے دوسرے یونانی صحیفے میں جو چمڑے پر لکھا ہوا ہے باب 26 کی صرف آیات 2 تا 16 بچی ہوئی ہیں۔مگر ان پندرہ آیات میں بھی سبعینہ کے بعد کے نسخوں سے دس جگہ اختلافات ہیں۔اور پانچ ایسے مقامات ہیں جہاں ہر دونوں صحائف با ہم اختلاف رکھتے ہیں۔“ گنتی گنتی 27/23 کے بعد مندرجہ ذیل عبارت کا اضافہ ہے۔”اور اس نے اس کو حکم دیا کہ جو کچھ خدا وند تمہارے خدا نے ان دو بادشاہوں سے کیا وہ سب تو نے اپنی آنکھوں سے دیکھا یہ عبارت استثناء 3/21 سے ماخوذ ہے۔۲۔گنتی 35/21 میں یہ جملہ بڑھایا گیا ہے۔” قاتل یقیناً مریگا۔“ سے استثناء:۔اس کے چودہ نسخوں کے قطعات ملے ہیں۔ان کا متن کبھی ایک روائت کی تائید کرتا ہے اور کبھی دوسری کی۔قلیل مقدار میں کئی قرآتیں بھی دستیاب ہوئی ہیں۔مسورائی متن More light on the Dead sea scrolls P-136 ✓۔d More light on the Dead sea scrolls P-137 ✓