صحائف وادئ قمران — Page 59
60 unearthed by the Beduin, fleetingly glimpsed off the face of the earth," (The Dead Sea Scrolls a Reappraisal P۔104)۔وه ترجمہ جو بات مسیحی محققین کے صحائف سے جزوی بائیکاٹ سے بھی زیادہ مضطرب کرنے والی ہے وہ پردہ اخفا ہے۔جو 1956 ء سے اہم اور انتہائی متنازعہ فیہ تحریرات کے حصول اور محققین کو سپردگی کی راہ میں حائل ہے۔بدوؤں نے صحائف کو پر اسرار طریق پر زمین سے کھودا۔ماہرین نے چپکے سے ان کی جھلک دیکھی اور پھر انہیں ( ہمیشہ کے لئے ) زمین کی سطح سے روپوش ہونے کی اجازت دے دی گئی۔“ اگر ایسا کوئی واقعہ عمل میں آیا ہے اور یقیناً آیا ہے تو یہ علمی دنیا سے بدترین غداری ہے۔مسیحیوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ انسان کی تدابیر خدائی تدبیر کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتیں اے مسیحیو! تمہارے لئے تو اور بھی زیادہ ڈرنے کا مقام ہے کیونکہ تمہارا خدا اپنے تئیس یہودیوں سے بیچا نہ سکا تو تم نا چیز کس کے بھروسے اپنا اعمال نامہ سیاہ کرتے ہو۔یاد رکھو کہ وہ تمہارے کسی کام نہ آئے گا۔نجات کی صرف ایک ہی راہ ہے یعنی اسلام۔پس جلد اس زندگی کے چشمہ کی طرف دوڑو اور زندہ خدا کو پاؤ۔