صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 160 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 160

164 کتب مقدس کا مطالعہ جماعت میں خاص اہمیت کا حامل تھی کھانے کے ہال میں ایک طرف ایک نشیب جگہ ہے۔محققین کا خیال ہے کہ کھانے کے دوران اور اس کے بعد کی مجالس میں ایک شخص وہاں پر کھڑے ہو کر عبد عقیق کی تلاوت کرتا تھا۔یہ رسم بعد کی عیسائیت میں بھی جاری رہی۔اس ہال میں عام کھانا بھی تقسیم ہوتا تھا۔کھانے اور مجالس کے دوران بعض قوانین کی پابندی ضروری ہوتی تھی۔کھانے سے قبل طہارت ضروری ہے اس کا ذکر غار نمبر 4 سے حاصل ہونے والی ایک تحریر میں ملتا ہے۔اجتماعی کھانوں میں صرف مرد شریک ہوتے تھے۔صحیفہ دمشق میں بیان کیا گیا ہے۔کہ ایسینیوں کے جنگل میں جاکر زندگی گزارنے کا مقصد سوائے وصال الہی کے اور کچھ نہیں اس مقصد کے حصول کے لئے ایسینی عہد عتیق کے بتائے ہوئے تمام قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔اور ان کے کھانوں میں جو طہارت وغیرہ دیگر قوانین کی سختی سے پابندی کی جاتی تھی۔اس کا مطلب بھی صرف اور صرف خدا سے دوری کوختم کرنا اور خدا کی راہوں پر چل کر اسے خوش کرنا تھا۔(صحیفه دستور العمل کالم 8 سطور 4 تا 10 ) جماعت کے دستور میں ایک ایسے طعام کا ذکر ہے جس میں اسرائیل کا مسیح موجود ہوگا بعض محققین اسے مسیح کے دستر خوان کا رنگ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جماعت کے تمام اجتماعی کھانوں کا مقصد اس عظیم الشان دستر خوان کے لئے تیاری کی خاطر مشق کرنا تھا۔کھانے کے وقت نشستوں کی ترتیب اور اسی طرح ابتداء کا حق کس کو ہے؟ ان قوانین کے پیچھے روحانی تو جہات ہیں۔یہ بھی تصور موجود ہے کہ کھانے میں جب مسیح موجود ہوگا تو بھی اولیت کا ہن کو ہی حاصل ہوگی۔کھنڈرات قمران میں پائے جانے والے کثیر التعداد پانی کے حوضوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بپتسمہ کو ایسیوں کے ہاں خاص اہمیت حاصل ہے۔ایسینیوں کو شروع میں یہ قسم دیجاتی تھی کہ وہ مذہبی تہواروں کے اوقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرینگے۔(دستور العمل کالم 1 سطور 14)