صحائف وادئ قمران — Page 101
104 حقوق ب۲ کی تفسیر کرتے وقت ایسینی مفسر نجات کے لئے یقین کو ضروری قرار دیتا ہے۔پولوس کا یہ مقولہ بہت مشہور ہے کہ ”صادق اپنے یقین کی بدولت زندہ رہے گا“ ایسینی صحیفہ جنگ میں ابنائے نور اور اپنائے ظلمت کی جنگ کا تفصیل سے ذکر کرتے ہیں پولوس نے بھی نور اور تاریکی کا موازنہ کیا اور افسیون 17-4/11 میں تاریکی کے ساتھ جنگ کو تمثیلی رنگ میں بیان کیا۔محققین کا خیال ہے کہ یہ عبارت صحیفہ جنگ سے ماخوذ ہے۔Testaments of the Twelve Patriarchs بارہ حواریوں کی انا جیل کے نسخے کہوف قمران سے ملے ہیں پولوس کے نظریات اس کتاب سے متاثر تھے اس سے انداز ولگا یا گیا ہے کہ پولوس اس سے آگاہ تھا لے عیسائیت کے تمام ابتدائی بزرگ ایسینی تھے یعنی عیسائیت نے اخوت ایسینی کی کوکھ سے جنم لیا۔اور اسی کی گود میں پرورش پائی یہی وجہ ہے کہ اس کے تمام عادات واطوار پر ایسینی رنگ غالب رہا۔اگر چہ ہوش سنبھالتے ہی اس نے بغاوت اختیار کی اور بہت سے بے بنیاد عقائد کی طرف مائل ہوگئی تاہم ابتدائی عیسائیت اور اخوت ایسین میں بہت زیادہ مشابہت پائی جاتی ہے۔آئندہ صفحات میں چند مشابہتوں کا ذکر کیا جائے گا۔Impact of the Dead sea scrolls۔P 153 L