صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 91 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 91

94 گیا کہ حضرت مسیح نے جو معصوم تھے صلیب پر جان دی اور لعنتی ہوئے اور تین دن تک ملعون۔رہے۔(نعوذ باللہ ) اور اسطرح انسانوں کے گناہوں کا کفارہ ہو چکا ہے۔اس کے ساتھ ہی حضرت مسیح علیہ السلام کے مشن کو جو صرف بنی اسرائیل کے لئے تھا تمام اقوام کے لئے وسیع کر دیا گیا حالانکہ انجیل میں لکھا ہے کہ جب حضرت مسیح علیہ السلام نے بارہ رسولوں کو تبلیغ کے لئے بھیجا تو ان کو حکم دے کر کہا۔”غیر قوموں کی طرف نہ جانا اور سامریوں کے کسی شہر میں داخل نہ ہونا بلکہ اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے پاس جانا۔(متی 6-10/5) کفارے کے عقیدہ کو درست ثابت کرنے کے لئے مسیحیوں کو کئی نئے عقاید گھڑنے پڑے۔حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا بنایا۔آپ کی زندگی سے انسانیت کا پہلو حذف کر دیا گیا اور آپ کی یگانگت کو ثابت کرنے کے لئے وہ تمام کتب جن سے حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنی تعلیمات اخذ کی تھیں دبا دی گئیں۔اور ان کے تمام نسخے ضائع کرنے کی پوری کوشش کی گئی۔یہاں تک کہ جن کتب کو مقدس قرار دیا گیا ان میں سے ان کتب کا ذکر تک حذف کر دیا گیا۔جن کو رد کیا گیا تھا۔لیکن اس کے باوجود یہودا کے خط میں ایک اشارہ باقی رہ گیا۔اب صحائف کی دریافت سے ان کتب میں سے اکثر کتب کے پرانے نسخے سامنے آگئے ہیں اور مسیح علیہ السلام کی وہ تعلیمات جو آج تک بے نظیر اور خدائی الہامات قرار دی جاتی تھیں ان کتب میں پہلے سے موجود پائی گئیں۔چنانچہ۔سی۔ایف پاٹر لکھتے ہیں: "Here are these "rejected" books written B۔C۔, yet containing many sayings and Teaching hither to thought by most Chritians to be original in Christianity's new testament, and to have been first spoken by Jesus Christ as a direct new revelation, a hither to unrevealed message from God the Father!" (The Last Years of Jesus Revealed P۔75)