صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 86 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 86

88 "If reliable, this is important because it indicates that one of the book in the Jewish and Hebrew canon, the book of Danial, was not regarded as sacred scripture in the Qumran community۔"! ترجمہ: اگر یہ اصول قابل اعتماد ثابت ہوا تو یہ بڑا اہم اصول ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہودی اور عبرانی کیفین کی ایک کتاب یعنی دانیال جماعت قمران کے ہاں مقدس نہ تھی۔" اس کتاب میں مندرجہ ذیل اختلافات پایا گیا ہے۔دانیال 4/33 میں بخت نصر کی سات سال کی بیماری کا ذکر ہے لیکن ایسینی صحیفے میں بخت نصر کی بجائے نبونیدس کے سات سال تک ایک خوفناک بیماری میں مبتلا رہنے کا ذکر ہے۔عاموس:۔اس کتاب کی آیت 9/11 کا اقتباس صحیفہ دمشق اور بشارات مسیح میں دیا گیا ہے۔جو مسورائی متن سے مختلف ہے۔مسورائی متن کے مطابق یہ آئت اس طرح ہے۔اس روز میں داؤد کے گرے ہوئے مسکن کو دوبارہ کھڑا کرونگا۔“ لیکن صحیفه دمشق اور بشارات مسیح دونوں جگہ اس روز" کے الفاظ حذف کر دئے گئے ہیں۔اور عبارت یوں دی گئی ہے۔میں داؤد کے گرے ہوئے مسکن کو دوبارہ کھڑا کرونگا۔“ اعمال 15/16 میں بھی اس آیت کا اقتباس دیا گیا ہے وہاں بھی اس روز کے الفاظ گرادئے گئے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ اعمال کے مصنف کے پاس عہد عتیق کا قمرانی متن تھا۔حقوق:۔یہ کتاب محققین کے درمیان خاصی گرما گرم بحث کا موجب رہی ہے۔اس کی قمرانی تفسیر ایسینی آقا کی زندگی کی آئینہ دار ہے۔ایسینیوں کے ہاں حقوق کی کتاب کے More light on the Dead sea scrolls۔P-175 ↓