صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 80 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 80

82 امثال :- امثال 1/32 مسورائی متن میں ہے نادانوں کی برگشتگی صحیفہ قمران میں اس جگہ ” نادانوں کی رسی“ لکھا ہے۔یسعیاہ:۔یسعیا کی کتاب کے دو نسخے مکمل اور تیر و مرید نسخوں کے قطعات ملے ہیں یہ کتاب جماعت قمران میں بہت زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھی۔غار نمبر 1 سے حاصل ہونے والے یسعیاہ کے صحیفے کے متعلق پروفیسر آر کے امیرسن لکھتے ہیں: "Certain words have either been added or omitted, whilst letters or even words themselves have been transposed۔"✓ ترجمہ وبعض الفاظ یا تو بڑھا دئے گئے ہیں یا حذف کئے گئے ہیں بعض جگہ حروف بلکہ الفاظ کو بھی آگے پیچھے کر دیا گیا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت ایسین کے ہاں کتب مقدسہ کی کتابت میں خاطر خواه احتیاط نہ برتی جاتی تھی۔بلکہ اس میں بڑے تساہل سے کام لیا جاتا تھا۔اور نقل نویس اپنے آپ کو آزاد تصور کرتے تھے۔پروفیسر سکیہان Skehan کا خیال ہے کے یسعیاہ کے اس صحیفے سے معلوم ہوتا ہے کہ کلام مقدس کو منتقل کرنے کے دوران تفسیری عمل جاری رہا ہے۔یعنی نقل نویس مفسر ہوتے تھے۔اور اس حد تک آزاد خیال ہوتے تھے کہ کلام مقدس کے جو معنے ان کو سمجھ آتے ان کی وضاحت کے لئے عبارت میں توسیع یا ترمیم کر دیتے تھے۔قمرانی صحائف میں اس کی اجازت تھی مگر مربعات کے زمانہ میں جبکہ سرکاری متن متعین کر دیا گیا تھا۔اس قسم کی اجازت نہ تھی۔پروفیسر موصوف نے اس صحیفے میں ستائیس ایسی قرآتیں نوٹ کی ہیں جو بالکل نرالی ہیں کے 1948ء کے موسم گرما میں ریوائز ڈسٹینڈرڈ بائیل کمیٹی کا اجلاس نارتھ فیلڈ میں ہوا۔ڈاکٹر ملر بروز نے یہ قرآتیں اجلاس میں پیش کیں۔چنانچہ۔R۔S۔V میں پندرہ جگہ تبدیلی Teach yourself book the dead sea scrolls۔P-62 1 More light on the dead sea scrolls۔P-147 ↓