صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 73 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 73

75 '۔استثناء 19 18/18 میں بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے ایک مثیل موسیٰ کے آنے کی پیشگوئی ہے۔یہاں بعض علماء کہتے ہیں کہ ایک نبی سے مراد ایک کے بعد ایک نبی ہے۔یعنی ان کے خیال میں یہاں پے در پے نبی بر پا کرنے کی پیشگوئی ہے۔چنانچہ مافیٹ نے اپنے ترجمہ میں ترمیم کر دی ہے۔اور Prophet After Prophet (نبی کے بعد دوسرا نبی) ترجمہ کیا ہے۔لیکن صحائف قمران میں جو متن ملا ہے۔اس میں ایک پیغمبر کے بر پا ہونے کی پیشگوئی کے علاوہ لکھا ہے کہ ” جو شخص النبی یعنی The Prophet' کی بات نہ سنے گا اس سے حساب لیا جائے گا۔۴- استثناء 33/8 کے عبرانی متن میں ہے کے تیرے تمیم“ اور ” اور یم اس مرد خدا 66۔“ کے پاس ہیں جسے تو نے منہ پر آزمایا۔" یہ عبارت قمران سے یوں ملی ہے۔" تم اپنا تمیم لاوی کو دے دو اور اپنا اور یم اپنے اس مقدس شخص کو جسے تم نے منہ میں آزما لیا۔۵ - ان اختلافات کے پیش نظر استثناء باب 2 3 والے متلعہ کے متعلق F۔More لکھتے ہیں:۔"It preserves a text derivative from the Hebrew recention underlying the Septuagint in a passage where the textus receptus is defective, so that by comparison of the three texts, a text superior to any one of the witnesses may be reconstructed۔" - ترجمہ: ”ایک ایسے پیرے میں جہاں موجودہ متن میں خامیاں ہیں اس سے ایک ایسا متن ملا ہے۔جو اس عبرانی متن سے ماخوذ کر کے جس کا ترجمہ کر کے سبعینہ تیار کی گئی۔چنانچہ تینوں متون کے موازنہ سے ایسا عمدہ متن تیار کیا جاسکتا ہے جو تینوں شہادتوں سے بہتر ہو۔“ شریعت کے بعد کی تاریخی کتب کے متعلق مر بروز نے محقق ملک کا بیان نقل کیا ہے۔لکھتے ہیں: The Ancient Library of Qumran۔P-134 L