صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 67 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 67

69 ذرائع ہدایت کی صحیح معنوں میں قدر کریں اور دین ودنیا کی ترقیات سے بہرہ اندوز ہوں ( آمین )۔اگر چہ بائیبل کو عقیدہ آج کے دن تک الہامی مانا جاتا ہے۔تاہم ایک عرصہ سے اس عقیدے کی حالت اس پھوڑے کی سی ہو رہی تھی۔جس کے اندر گند بھرا ہوا ہو۔صحائف کی دریافت نے اس پر نشتر کا کام کیا اور اس کے فساد کو ظاہر کر دیا۔چنانچہ متقین کا خیال ہے کہ اب ایسے پیشواؤں کی زندگی تلخ ہو رہی ہے۔Gelkes لکھتے ہیں: "of course the new knowledge does make things more difficult for those who cling to the verbal inspiration of the Bible of modern scholarship۔" ترجمہ: البته تازه معلومات سے ان لوگوں کے لئے جو بائیبل کو لفظاً الہامی قرار دیتے ہیں حالات زیادہ تلخ ہوتے جارہے ہیں۔کیونکہ وہ جدید علمی تحقیق کے نتائج سے آنکھیں بند کر رہے ہیں۔“ چارلس فرانس یا ٹر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں: " جب مخلص راسخ العقیدہ عوام کو جن کی امریکی کلیسیاء میں اکثریت ہے۔یہ بتایا جائیگا کہ حالیہ دریافت شدہ صحائف اور بائیل کے علاوہ تحریرات مثلاً حنوک اور جو بلی نے بائیبل کو شاہ جیمز اور ہر دوسرے متن کو خواہ وہ یہودی ہو یا عیسائی ناکارہ کر دیا ہے۔تو ایک فقید المثال مذہبی نزاع اور تفرقہ پڑنا لازمی ہے۔۔“ اسکے بعد وہ لکھتے ہیں: ”ذرا تصور کیجئے کہ جب انہیں بتایا جائیگا کہ ایسینی صحائف نے ان کی مقدس۔معتمد اور معتبر بائیبل کے کئی ابواب کو دینی پہلو سے Impact of the Dead Sea Scrolls۔P۔121 ترجمه از انگریزی ص 11۔The Last Years of Jesus Revealed