صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 4 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 4

5 غلام احمد قادیانی علیہ السلام تھا۔آپ نے حق و باطل کے درمیان آخری معرکے میں حق کی فوجوں کی کمان فرمائی۔اور دنیا میں صدق وصفا اور دوستی کا بیج بویا۔اب وہ بیج بڑھے گا پچھلے گا پھولے گا اور اس کی شاخیں تمام دنیا پر محیط ہو جائیں گی۔اور حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آجائے گا اور باطل اپنی تمام نحوستون کے ساتھ بھاگ جائے گا۔آپ نے اس مقصد کے لئے متعدد دیگر کتب کے علاوہ معرکۃ الآراء کتاب «مسیح ہندوستان میں تصنیف فرمائی۔اور ہر قسم کے تاریخی، طبی، عقلی اور نقلی دلائل سے میسیج ناصرتی کا صلیب سے زندہ بچکر مصر نصیبین، افغانستان اور پنجاب سے ہوتے ہوئے کھوئی ہوئی بھیٹروں کی تلاش میں کشمیر آنا ثابت فرمایا۔جہاں آپ کو اللہ تعالیٰ نے طبعی وفات دی۔آپ کی قبر وہاں آج بھی ہے۔حضور علیہ السلام نے اس کتاب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی موجود ہے۔وو 66 یکسر الصلیب کی وضاحت میں فرمایا۔اس پیشگوئی میں یہی اشارہ تھا کہ مسیح موعود کے وقت میں خدا کے ارادہ سے ایسے اسباب پیدا ہو جائیں گے جن کے ذریعہ صلیبی واقعہ کی اصل حقیقت کھل جائینگی۔تب انجام ہوگا۔اور اس عقیدہ کی عمر پوری ہو جائے گی۔لیکن نہ کسی جنگ اور لڑائی سے بلکہ محض آسمانی اسباب سے جو علمی اور استدلالی رنگ میں دنیا میں ظاہر ہوں گے۔“ پس ضروری تھا کہ آسمان ان امور اور ان شہادتوں اور ان قطعی اور یقینی ثبوتوں کو ظاہر نہ کرتا۔جب تک مسیح موعود دنیا میں نہ آتا۔اور ایسا ہی ہوا۔اور اب سے جو وہ موعود ظاہر ہوا۔ہر ایک آنکھ کھلے گی۔اور غور کرنے والے غور کریں گے۔کیونکہ خدا کا مسیح آگیا۔۔۔۔اب ہر ایک سعید کو فہم عطا کیا جائیگا۔اور ہر ایک سید کو عقل دی جائیگی۔کیونکہ جو چیز آسمان میں چمکتی ہے۔وہ ضرور زمین کو بھی منور کرتی ہے۔مبارک وہ جو اس آسمانی روشنی سے حصہ لیں۔“ لے چونکہ صلیب کا کام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کرنا تھا۔اسلئے اللہ تعالیٰ نے ایسے تمام ثبوت اور دلائل اس وقت کے لئے محفوظ کر چھوڑے تھے۔کے مسیح ہندوستانی میں مطبوعہ 1899ء صفحہ 62