صحائف وادئ قمران — Page 48
49 more of the texts become accessible, but these has been much misrepresentation of the nature of that importance۔" ترجمہ: یہ امر کہ نئے عہد نامے کے مطالعہ میں صحائف خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ابتدا ہی میں سامنے آچکا تھا۔اب روز بروز نیا مواد مہیا ہونے سے یہ اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔لیکن اہمیت کو بہت غلط رنگ میں عوام کے 66 سامنے رکھا گیا ہے۔“ ہے۔جناب رولے نے واضح الفاظ میں صحائف کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔عوام تو پہلے ہی اس سے آگاہ تھی۔لیکن ان کا کہنا کہ یہ اہمیت غلط رنگوں میں سامنے لائی گئی ہے۔صحائف کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتا البتہ یہ ایک تلخ حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔جیسا کہ گزشتہ حوالوں سے ظاہر ہے۔صحائف کے زمانہ تحریر کے متعلق یہودی اور عیسائی محققین میں اختلاف موجود تھا۔لیکن ماہرین آثار قدیمہ، لسانیات، عمرانیات اور دیگر سائنسی تجربات نے صحائف کے مضامین سے حاصل ہونے والے زمانہ کی پوری پوری تائید کی اور جھگڑاصل ہو گیا۔اس کے ساتھ ہی یہودی علماء اس اختلاف سے الگ ہو گئے۔گویا ان کا یہ بیان صحیح ثابت ہوا کہ صحائف کی اہمیت زیادہ تر عیسائیوں سے متعلق ہے لیکن اس سے فضا صاف نہیں ہوئی۔بلکہ یہ آہستہ آہستہ عیسائی راسخ العقیدہ اور آزاد منش، محققین کی کشمکش میں ڈھل گئی۔اس کی کئی وجوہات ہیں۔لیکن اصل بنیادی وجہ وہ حقائق ہیں جو حضرت مسیح علیہ السلام کے حالات زندگی اور آپ کی حقیقی تعلیمات کو بے نقاب کرتے ہیں۔آئیے آپ کو اس کی وجہ ایڈ منڈ ولسن کی زبانی سناتا ہوں۔ترجمہ از انگلش اس موقعہ پر صحائف پر کام کرنے والوں میں اختلاف کی وجہ بیان کر دینا بھی مناسب ہوگا یعنی کسی راسخ العقیدہ عیسائی فرقے میں ایمان یا الحاق رکھنے والوں اور آزاد خیال مفکرین یا غیر متعصب مذہبی علماء کے The dead sea scrolls and the New testament by H۔H۔Rowley P-3 1