صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 2 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 2

3 اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔,, صحائف کا محفوظ رہنا ایک زندہ معجزہ و ما خلقت الجن والانس الا ليعبدون یعنی میں نے جن وانس کو محض اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا۔اس غرض کیلئے اس نے سلسلہء انبیاء جاری فرمایا۔تا کہ وہ لوگوں کو عبادت کا طریق سکھائیں۔انبیاء اللہ تعالیٰ کے کامل پندے ہوتے ہیں۔مگر اپنی بشریت کے لحاظ سے عام انسانوں کی طرح قوانین قدرت کے تحت زندگی بسر کرتے ہیں۔ہاں کامل عبودیت کے نتیجے میں انکا وجود اللہ تعالی کا مظہر بن جاتا ہے۔اور تمام انسانوں سے بڑھکر اللہ تعالیٰ کی صفات ان کے وجود میں ظاہر ہوتی ہیں۔مذاہب عالم کی تاریخ کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اکثر انبیاء کی قوموں نے انکی زندگی میں شدید مخالفت کی۔انہیں ہنسی مذاق کا نشانہ بنایا۔اور قتل کے درپے ہوئے۔وطن سے نکالا اور طرح طرح کی تکالیف و مصائب ان پر اور ان کے متبعین پر ڈھاتے رہے۔لیکن پھر ایسا ہوتا ہے کہ جب انکی وفات پر کچھ مدت گزر جاتی ہے۔اور دین کی ترقی کا زمانہ آتا ہے اور ہر کس و ناکس انکی محبت کا دم بھرنے لگتا ہے۔ان کے معجزات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔تب ہر ایک یہ کوشش کرتا ہے کہ اس کام میں دوسرں سے سبقت لے جائے۔اس طرح ان کو پہلے تو خدا کی صفات حقیقی طور پر دی جاتی ہیں۔اور جب نور ایمان قلوب سے بکلی گل ہو جاتا ہے تو نوبت یہاں تک آتی ہے کہ ان کو فی الواقع خدا قرار دے دیا جاتا ہے۔ابتداء میں مختلف اقوام الگ الگ ممالک میں آباد تھیں اور ذرائع آمد ورفت مفقود تھے۔لہذا تمام اقوام میں الگ الگ انبیاء مبعوث ہوئے۔ذہن انسانی ابھی ارتقا کے مراحل طے کر رہا تھا۔اس وقت کا انسان اللہ تعالیٰ کی صفات کو سمجھ نہ سکتا تھا۔اسلئے اسکی عقل کے