صحائف وادئ قمران — Page iii
پیش لفظ آج سے تقریباً چوبیس سال قبل بحیرہ مردار کے مغربی ساحل پر بعض غاروں سے دو ہزار سال پرانے صحائف کا انکشاف ہوا۔اسکے بعد تقریباً آٹھ سال تک نئی غاریں اور نئے صحائف دریافت ہوتے رہے۔مکمل صحائف کی تعداد اگر چہ تھوڑی ہے۔تاہم چھوٹے بڑے قطعات کی تعداد کئی ہزار ہے۔اس عظیم انکشاف سے پرانے عہد نامے کے متن، ابتدائی مسیحیت، نئے عہد نامے کے پس منظر اور مسیح علیہ السلام کے حالات زندگی پر بہت زیادہ روشنی پڑتی ہے۔اگر چہ صحائف ر تحقیق کا کام جاری ہے۔تاہم جو مواد اس وقت تک شائع ہو چکا ہے۔اس میں یہودیوں اور عیسائیوں کو تبلیغ کا کافی سامان موجود ہے۔اسی وجہ سے میں نے اس موضوع کا انتخاب کیا۔