صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 183 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 183

188 اس عہد کے اختتام پر سنہری زمانے کا آغاز کرنے کے لئے وہ دوبارہ مبعوث ہوگا جب اسرائیل کے تمام قبائل جمع کئے جائیں گے۔وہ ایک چنیدہ سردار کا ہن، ایک حقیقی چنیدہ بادشاہ، ہارون اور اسرائیل کے مسیح یعنی چنیدہ کی حیثیت میں مبعوث ہو گا۔اور جس طرح سمندر کو پانی نے بھر دیا ہے۔اسی طرح زمین خدا کی معرفت سے معمور ہو جائے گی۔“ پروفیسر آر کے ہیرین نے کہا ہے کہ استاد صادق کی وفات کے چالیس سال بعد مخالفین کی جاہی کے ساتھ ہی استاد صادق دوبارہ مبعوث ہو گا۔لکھتے ہیں: "Immediately following this event the Righteous teacher was expected to rise from the dead and usher in the Messianic era۔In CDC XV:4, the messiah from Aaron and Israel was regarded as terminating a period of oppression, which might tend to identify the Righteous teacher and the Messiah۔"✓ ترجمہ: اس واقعہ کے جلد ہی بعد استاد صادق کے مردوں میں سے دوبارہ جی اٹھنے اور عبد مسیح کے آغاز کرنے کی توقع کی جاتی تھی۔دستورالعمل کالم 15 سطر 4 میں ہارون اور اسرائیل کے مسیح کے متعلق یہ عقیدہ تھا کہ وہ محکومی کا دور ختم کر دے گا۔ہوسکتا ہے کہ استاد 66 صادق اور مسیح ایک ہی وجود ہوں۔“ استاد صادق اور مسیح علیہ السلام کے واقعہ صلیب میں حد درجہ مشابہت ہے اس کے علاوہ ان کی زندگی سے دیگر حالات اور تعلیمات میں غیر معمولی اتحاد پایا جاتا ہے۔اور سب سے بڑی بات جو ان کے کامل اتحاد پر دلالت کرتی ہے وہ دونوں کا اتحاد زمانی و مکانی ہے۔انہی وجوہات کی بنا پر ڈونیٹ سومر نے کہا ہے کہ حضرت مسیح استاد صادق کے اوتار تھے۔ملکیز اپنی کتاب میں ڈونیٹ سومر کے متعلق لکھتے ہیں ؟ "He can be said to have caused a sensation۔Describing Jesus as an astonishing Teach yourself books the Dead sea scrolls۔P-92 1