صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 171 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 171

176 مکرم و محترم شیخ عبدالقادر صاحب لاہور نے اس موضوع پر ایک کتاب ”صحائف قمران شائع کی اس میں آپ نے پر زور دلائل سے ثابت کیا ہے کہ استاد صادق حضرت مسیح علیہ السلام ہی ہیں۔بات یہ ہے کہ یہی نظریہ حقیقت پر مبنی ہے۔اور جیسا کہ آئندہ صفحات میں ثابت کیا جائیگا۔آپ پر ایمان رکھنے والوں کے لئے خواہ وہ عیسائی ہوں یا مسلمان یہی نظریہ معقول بھی ہے۔اور محفوظ بھی اس نظریے کو قبول کرنے سے آپ کی عزت قائم رہ سکتی ہے۔وما توفیقی الا با الله العلى العظيم۔-1 حضرت مسیح اور استاد صادق میں مشابہت حضرت مسیح علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ رسول تھے۔استاد صادق بھی اللہ تعالیٰ کا چنیدہ اور برگزیدہ رسول تھا۔تھیوڈار ایچ گاسٹر اپنی کتاب The Scriptures of the Dead Sea Sect in English Translation کے صفحہ 15 پر استاد صادق کے ذکر میں لکھتے ہیں: "Just as Israel had been led of old by these prophets and teachers, so it was held a new Prophet and a new Teacher۔۔۔" ترجمہ: جس طرح قدیم سے بنی اسرائیل کی راہنمائی انبیاء اور استاد کرتے آئے ہیں بالکل اسی طرح اس کو بھی ایک نیا رسول اور نیا استاد یقین کیا جاتا تھا۔“ جناب گاسٹر اپنے اس نظریے میں اکیلے نہیں بلکہ بہت سے دیگر محققین کا بھی یہی خیال ہے کیونکہ صحائف میں بار بار استاد صادق کو خدا کا چنیدہ۔خدا کا برگزیدہ قرار دیا گیا ہے۔F۔Moore لکھتے ہیں: "As Moses mediated the old covenant to Israel, so the Righteous Teacher instituted the