صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 152 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 152

156 declared that the flawr of the scrolls, cloths was cut in A۔D 33۔Allowing for a margin of error of 200 years we get 168 B۔C۔to A۔D 233 as the extreme limits either way۔" ترجمه چنانچہ گزشتہ نظریے کی یہ بڑی ہی جذباتی ہیجان پیدا کرنے والی تصدیق تھی۔جب ڈاکٹر ریسی نے اعلان کیا کہ صحائف کے کپڑوں کی اسی 33 عیسوی میں کائی گئی تھی اس میں 200 سال کی امکانی غلطی کی گنجائش ملانے سے 160 ق۔م تا 233 عیسوی کی حدود حاصل ہوتی ہیں۔اس طرح علماء کے اس خیال کی مزید تصدیق ہوئی کہ ایسینی فرقہ پہلی صدی قبل مسیح سے لے کر پہلی یہودی بغاوت تک وادی قمران میں رہا۔کھنڈرات اور غاروں سے حاصل ہونے والے برتنوں نے بھی اس زمانہ کی طرف اشارہ کیا پروفیسر آر کے ہیرلیس لکھتے ہیں : "The Cermic detaing thus Pointed to cedentary accupation of the site in the Greece Roman Period with level I dating from c۔110 B۔C to 31 B۔C, and level II coming after a break in accupation and being dated C۔A۔D 1-68۔The community۔۔۔۔۔۔۔۔۔subsequent labitation accurred for a brief period C۔A۔D۔132 in the second Jewish war against Rome۔" " ترجمہ: پس برتنوں سے حاصل ہونے والی تاریخ نے ظاہر کیا کہ اس جگہ یونانی، رومی عہد میں غیر فعال آبادی رہی یعنی پہلی سطح کی آبادی 110 قبل مسیح سے 31 قبل مسیح تک اور کچھ عرصہ خالی رہنے کے بعد دوسری سطح کی آبادی 1 عیسوی سے 68 عیسوی تک رہی اس کے بعد یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت کی تاریخ کا خاتمہ ہو گیا۔اور اس کے بعد رومیوں کے خلاف دوسری یہودی جنگ کے وقت 132 عیسوی میں مختصر آبادی رہی۔Impact of the dead sea scrolls۔P-82 1 Teach yourself book the dead sea scrolls۔P-57