صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 127 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 127

130 scholars and rhetoricians۔"✓ بارہ بزرگوں کی شہادت: -۔Testament of the Twelve Patriarchs یہ کتاب اکثر علماء کے نزدیک یہودی مسیحیوں کی کتاب سمجھی جاتی تھی۔اب اس کے قطعات صحائف قمران سے دستیاب ہوئے ہیں۔اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اس کا مصنف ایسینی تھا۔مسیح اور پولوس کے بہت سے اقوال براہ راست اس سے ماخوذ ہیں۔محقق گلکیز کے نزدیک متی باب 25 اور یوسف کی انجیل میں نمایاں مشابہت ہے۔وہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں۔"However, similarities between some of the passages in the testaments of the twelve patriarchs and some of the sayings of Jesus and St۔Paul are very close indeed۔"✓ ترجمہ: تاہم بارہ بزرگوں کی شہادت کی بعض عبارات اور مسیح اور پولوس کے بعض اقوال میں واقعی بہت قریبی مشابہتیں ہیں۔سلیمان کے زبور : زبوروں کا یہ عظیم الشان مجموعہ پہلے زمانہ میں بائیل کا حصہ تھا۔یہ عیسائیت سے پہلے کی ایسینی تحریر ہے۔اس میں بیان کردہ تخیلات کو مسیحیوں کے ہاں بڑی عظمت حاصل ہوئی۔ابتدائی مسیحی لٹریچر پر اس کا کافی اثر نظر آتا ہے۔جب مسیحیوں اور یہودیوں کے درمیان بغض و عداوت کا دور آیا تو دونوں نے اس کو اپنی کتب مقدسہ سے نکال باہر کیا۔سی۔ایف پاٹر لکھتے ہیں: "The book belongs in our Bible, but it was apparently excluded by the Christians as too Essenic, and by the Jews as too Christian۔" ترجمہ: یہ کتاب ہماری بائیبل میں شامل تھی۔مگر ظاہر ہے کہ عیسائیوں نے اس وجہ سے کہ اس میں ایسینی خیالات ہیں اور یہودیوں نے اس وجہ سے کہ اس میں مسیحی خیالات ہیں۔اس کو خارج کر دیا۔“ The last years of Jesus Revealed۔P-112 ↓ Impact of the Dead sea scrolls۔P-124 ✓