صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 118 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 118

121 نیا عہد نامہ (پس منظر ) نیا عہد نامہ ان کتب اور خطوط پر مشتمل ہے جن میں مسیح علیہ السلام اور آپ کے بعد رسولوں کے حالات اور معجزات درج ہیں۔مسیح کی بعثت کا مقصد یہودی شریعت کو بحال کرنا تھا اس لئے آپکی وحی میں کوئی نئے احکام نہیں دئے گئے۔بلکہ توراۃ پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔اور یہود کو ان کی غلطیوں کی طرف توجہ دلا کر ان کی اصلاح کی کوشش کی گئی ہے۔مسیح کی زندگی میں آپ کی تعلیمات اور حالات کو جمع کرنے کا کوئی انتظام نہ تھا۔نئے عہد نامے کے شروع میں چار انا جیل ہیں ان میں مسیح کے حالات درج ہیں۔یہ چاروں آپ کے حواریوں ، متی، مرقس، لوکا اور یوحنا کی طرف منسوب ہیں۔لیکن جدید تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ چاروں انا جیل موجودہ شکل میں بہت بعد کے زمانے میں مرتب کی گئیں۔اور ان کے مصنفین دراصل مسیح کے حواری نہ تھے۔اسی طرح بعض خطوط کے متعلق بھی جدید تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے۔کہ وہ ان رسولوں کی تصانیف نہیں ہیں۔جن کی طرف وہ منسوب کئے گئے ہیں۔مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ نئے عہد نامے کی تمام کتب اور خطوط روح القدس کی تائید سے لکھے گئے۔اس لئے یہ الہامی ہیں۔اب صحائف کی دریافت سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نئے عہد نامے کی اکثر کتب ایسینی فرقے کی تحریرات سے ماخوذ ہیں۔نئے عہد نامے میں وہی تعلیمات اور نظریات بیان کئے گئے ہیں۔جو ایسیوں میں عرصہ پہلے سے رائج چلے آ رہے تھے۔چنانچہ محقق ایف مور لکھتے ہیں۔"At all events we are now in aposition to use Qumran discoveries to lend weight to the view