صحائف وادئ قمران — Page 7
8 بد سے نکلنے والی ہد ہونے انہیں جلدی باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔چنانچہ وہ کچھ طوماروں کا بوجھ اٹھائے مایوسی کے پیکر نہائیت درجہ بوجھل دلوں کے ساتھ واپس لوٹ آئے۔انہیں کیا معلوم تھا کہ دو ہزار سال تک گہری تاریکی میں رہنے والے یہ صحائف ایک جہان کو اپنے نور سے منور کریں گے۔اور لعل و جواہر سے زیادہ قیمت پائیں گے۔دریائے اردن کے آخری دس میل جس کے بعد وہ بحر مردار میں جا گرتا ہے۔اور اسکے ارد گرد کا علاقہ بہت سے قدرتی مناظر اور تاریخی یاد میں سمیٹے ہوئے ہے۔یہ جگہ سطح سمندر سے ۱۲۹۲ فٹ گہری ہے۔بحیرہ مردار کے شمالی کنارے پر سیاحوں کا استقبال کرنے والا واحد ہوٹل ہے۔اس کے قریب ہی یہ لکھا ہوا ہے۔زمین کی سب سے نیچی جگہ عمان سے یروشلم جانے والی سڑک کے پل سے چند میل شمال مغرب میں بریجو کا قدیم تاریخی شہر ہے۔جو حالیہ کھدائی کے نتیجے میں دنیا کا قدیم ترین شہر خیال کیا جاتا ہے۔اس سے ذرا اوپر وہ جگہ ہے جہاں حضرت یوشع بن نون کی قیادت میں بنی اسرائیل موعودہ سرزمین کی طرف قدم بڑھا رہے تھے۔اس علاقے نے سب سے پہلے حضرت سکی علیہ السلام (یوحنا پتسمہ دینے والے) کی صدائے صحراء کی گونج سنی اور یہ وہ جگہ ہے جس نے مسیحا کے قدم چومے۔اس جگہ دریائے اردن کے کنارے آپ نے حضرت کی علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت تو بہ کی۔اسی جگہ حضرت مسیح علیہ السلام کے لئے آسمان کھل گیا۔اور آپ نے خدا کا روح کبوتر کی مانند اتر تے اور اپنے اوپر آتے دیکھا۔اور یہی وہ جگہ ہے جہاں آپ نے روح القدس کی آسمانی آواز سنی یہ پیارا بیٹا ہے جس نے آج جنم لیا لے پر بچھو کے قریب بھی ویرانے میں آزمائش کا پہاڑ ہے جہاں روح القدس حضرت مسیح علیہ السلام کو شیطان سے آزمائش کیلئے لے گیا۔اور چالیس دن تک آپ نے وہاں چلہ کشی کی ہے اس کے مشرق میں موآب کا سلسلہ کوہ زیتون پر بنے ہوئے یادگاری کلیسیائے صعود متی 3/16 متی باب 4