صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 82 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 82

84۔جزیرے میرا انتظار کریں گے۔اور میرے بازو پر ان کا تو کل ہوگا۔صحیفہ قمران میں میرا کی جگہ اسکا درج ہے۔اس طرح یہ عبارت آنے والے عظیم الشان پیغمبر کے لئے ایک شاندار بشارت میں بدل جاتی ہے۔ملاحظہ ہو صحیفہ قمران کی عبارت: اس کے باز ولوگوں پر حکمرانی کریں گے۔جزیرے اس کا انتظار کریں گے۔اور ان کا تو کل اس کے بازو پر ہوگا۔“ 3- یسعیاہ 41/27 میں لکھا ہے۔” میں نے ہی پہلے صیون سے کہا کہ دیکھ ان کو دیکھ اور میں ہی یروشلم کو ایک بشارت دینے والا بخشونگا۔“ صحیفہ قمران میں یہ عبارت یوں ہے۔سن رکھو کہ پہلے صیون کو ایک بشارت لانے والا اور یروشلم کو ایک خوشخبری بیان کرنے والا عطا کرونگا۔مسورائی متن کی عبارت بالکل بے معنی تھی۔صحیفہ قمران نے اسکو صاف کر دیا ہے۔4- یسعیاہ 53/9 میں لکھا ہے۔اس کی قبر بھی شریروں کے درمیان ٹھہرائی گئی اور وہ اپنی موت میں دولتمندوں کے ساتھ ہوئی۔صحائف قمران سے حاصل ہونے والی عبارت اس طرح ہے۔انہوں نے اس کی قبر شریر کے ساتھ بنائی اور دولتمندوں کے ساتھ اس کی اونچی جگہ ( تعمیر کی )۔،، 5- یسعیاہ 49/12 میں ہے۔دینی اسرائیل سیٹیم کے ملک میں آئیں گے۔“ صحیفہ قمران سے یہ عبارت یوں ملی 66 ہے۔”بنی اسرائیل سوان سے آئیں گے۔“ زبور :۔اس کتاب کے سترہ نسخے یا ان کے قطعات حاصل ہوئے ہیں۔ایف مور اس کے زبوروں کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔More light on the Dead sea scrolls۔P-151 L More light on the Dead sea scrolls۔P-152 I