صحائف وادئ قمران — Page 5
6 اب ظاہر ہے کہ صحائف قمران میں پائے جانے والے ثبوتوں کو محفوظ کرنے کا یہی ایک ذریعہ ہو سکتا تھا۔کہ انہیں انسانی دستبرد سے علیحدہ غاروں میں چھپا دیا جاتا۔کیونکہ اگر اس کی بجائے انہیں انسانی ہاتھوں میں رہنے دیا جاتا تو وہ اپنی پرانی عادت کے مطابق ان میں حسب منشاء تصرف کرتے اور اسطرح دلائل کے اس ذخیرے کو ضائع کر دیتے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم الشان معجزہ ہے۔کہ اس نے ان صحائف کو محفوظ رکھا اور اگر چہ ان کو لکھنے والے سب مر گئے۔اور ان کی ہڈیوں کو بھی زمین نے ہضم کر لیا۔مگر معمولی چھڑے اور پے پیرس پر لکھے ہوئے یہ صحائف زندہ رہے۔اور نہ صرف صحائف زندہ رہے بلکہ ان کی زبان بھی زندہ رہی۔اکثر محققین کو اس معجزے کا اقرار ہے۔سی۔ایف۔پاٹر لکھتے ہیں۔Several scholars who have never been accused of harbouring superstitions ideas have stated that it is nothing less than a miracle that so much of the Essene library still exists۔(The Last Years of Jesus Revealed P۔23) وو ترجمة " بہت سے ایسے علماء نے جن پر کبھی بھی تو ہم پرستی کا الزام نہیں لگایا گیا یہ بیانات دئے ہیں کہ ایسینی لائبریری کے اکثر حصے کا ابتک محفوظ رہنا کسی طرح بھی معجزے سے کم نہیں۔“