صحائف وادئ قمران — Page 72
74 سے بہتر مفہوم پیدا کرتی ہیں۔ا استثناء 32 میں مسورائی متن یوں ہے۔اس نے اقوام کی سرحدیں بنی اسرائیل کے شمار کے مطابق ٹھہرائیں۔صحیفہ قمران اس عبارت کو اس طرح پیش کرتا ہے ” اس نے اقوام کی سرحدیں خدا کے بیٹوں کے شمار کے مطابق ٹھہرائیں۔“ یہی عبارت سبعینہ میں ہے۔اور اسے ہی امریکہ کے مستند ترجمے ریوائزڈ سٹینڈرڈ ورشن (۔R۔S۔V) نے اپنایا ہے۔32/43-۲ کے تحت مسورائی متن یوں ہے۔”اے قومو! اس کے لوگوں کے ساتھ خوشی مناؤ کیونکہ وہ اپنے بندوں کے خون کا انتقام لیگا۔اور اپنے مخالفوں کو بدلہ دے گا۔اور اپنے ملک اور لوگوں کے لئے کفارہ دے گا۔“ قمرانی متن میں عبارت یوں ملی ہے۔”اے آسمانو! اس کے ساتھ خوشی مناؤ اور تمام معبود اسے سجدہ کریں کیونکہ وہ اپنے بیٹوں کے خون کا بدلہ دیگا۔اور جو اس سے متنفر ہیں ان سے انتقام لے گا۔وہ اپنے لوگوں کی سرزمین کی خاطر کفارہ دے گا۔“ (تمام معبود اسے سجدہ کریں ) زبور 97/7 میں بھی ہے۔سبعینہ میں مندرجہ ذیل عبارت ہے۔”اے آسمانو! اس کے لوگوں کے ساتھ خوشی مناؤ اور خدا کے سب فرشتے اسے سجدہ کریں۔اے غیر قومو! اس کی امت کے ساتھ خوشی مناؤ۔خدا کے تمام بیٹے اس کی طاقت کو جانیں۔کیونکہ وہ اپنے بیٹوں کے خون کا بدلہ دیگا۔اور انتقام لیگا۔اور اپنے مخالفوں کو بدلہ دیگا۔اور جو اس سے متنفر ہیں ان کو بدلہ دیگا۔اور آقا اپنے لوگوں کی سرزمین کی خاطر کفارہ دے گا۔سبعینہ کی عبارت میں ”خدا کے سب فرشتے اسے سجدہ کریں۔“ عبرانیوں 1/6 میں ہے۔”اے غیر قوموا اسکی امت کے ساتھ خوشی کرو“ رومیوں 15/10 میں ہے۔The dead sea scrolls by Allegro۔P-75 L